مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 21
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 21 ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس اید و اللہ تعالی ہے۔وہ آج بھی اسی طرح اپنی رحمتوں اور فضلوں سے نواز رہا ہے جس طرح پہلے وہ نوازتا رہا ہے اور انشاء اللہ نوازتا رہے گا۔پس ضرورت ہے تو اس بات کی کہ کہیں کوئی شخص اللہ تعالیٰ کے احکامات پر عمل نہ کر کے خود ٹھو کر نہ کھا جائے۔اپنی عاقبت خراب نہ کر لے۔پس دعائیں کرتے ہوئے اور اس کی طرف جھکتے ہوئے اور اس کا فضل مانگتے ہوئے ہمیشہ اس کے آستانہ پر پڑے رہیں اور اس مضبوط کڑے کو ہاتھ ڈالے رکھیں تو پھر کوئی بھی آپ کا بال بھی بیکا نہیں کر سکتا۔اللہ تعالیٰ سب کو اس کی توفیق عطا فرمائے۔الفضل انٹر نیشنل 4 تا 10 جون 2004ء) آمین۔