مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 176
176 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس اید و اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم نہیں ہیں کہ آپ اپنی مجلس کے روز مرہ کے معاملات میں مداخلت کریں۔جب بھی آپ کوئی غلط بات دیکھیں آپ صدر خدام الاحمدیہ کو اس سے آگاہ کر سکتے ہیں۔آگے اس کا کام ہے کہ وہ اس کی کس طرح اصلاح کرتا ہے۔جیسا کہ آپ سب کو معلوم ہے لیکن میں آپ کو دوبارہ بتا دیتا ہوں کہ جماعت احمد یہ کی تمام ذیلی تنظیمیں مثلاً لجنہ ، انصار اور خدام یہ تمام خلیفۃ المسیح کے براہ راست ما تحت ہیں۔خلیفتہ اسیح کور پورٹ کرتے وقت بہت زیادہ احتیاط کریں صدر خدام الاحمدیہ براہ راست خلیفہ اسیح سے راہنمائی حاصل کرتا ہے۔اس لیے اس بات کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ جب بھی کوئی رپورٹ کریں تو بہت زیادہ احتیاط کریں کیونکہ دراصل آپ خلیفہ امیج کو رپورٹ کر رہے ہوتے ہیں اور اگر آپ کوئی غلط معلومات فراہم کر رہے ہوں تو آپ خلیفہ اسی کو غلط راہ پر ڈال رہے ہوتے ہیں۔اس لیے جب بھی آپ کوئی رپورٹ کریں تو ہمیشہ یادرکھیں ( میں اسے بار بار دہرا رہا ہوں ) کہ آپ کا کوئی کام کوئی رائے ، کوئی تبصرہ یا کوئی رپورٹ غلط تو نہیں۔اس لیے آپ کو ہمیشہ رپورٹ کرنے کے معاملہ میں بہت محتاط ہونا چاہیے۔اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو خوب محنت سے کام کرنا چاہیے۔اپنے ساتھی اراکین سے، اپنی مقامی مجلس عاملہ علاقوں اور حلقہ جات میں بھی یہ بات کہیں کہ انہیں بہت محنت کرنی چاہیے کیونکہ خلیفتہ المسیح ہماری رپورٹ پر اعتماد کرتے ہیں۔وہ کسی بھی ملک کے صدر خدام الاحمدیہ کی رپورٹ کو اتنی ہی اہمیت کی نظر سے دیکھتے ہیں جتنی وہ کسی بھی ملک کے امیر کی رپورٹ کو دیکھتے ہیں۔میرے خیال میں اتنا کافی ہے اور میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ آپ کی راہنمائی کرے اور آپ کو اپنی ذمہ داریوں سے پوری طرح سے عہدہ برآ ہونے کی توفیق عطا فرمائے۔اور آپ اپنے مجلس شوری کا نمائندہ ہونے کی اہمیت کو بھی پیش نظر رکھیں۔اب آخر پر میں آپ سے درخواست کروں گا کہ میرے ساتھ دعا میں شامل ہو جائیں۔آئیں دعا کر لیں۔