مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 155
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 155 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 28 جنوری 2005ء سے اقتباس * سپین میں وقف عارضی کی تحریک یورپ کے بہت سے احدی سیر کرنے بھی بہین جاتے ہیں یا مختلف جگہوں پر جاتے ہیں۔اگر اِدھر اُدھر جانے کی بجائے سپین کی طرف رخ کریں تو زیادہ بہتر ہوگا۔حضرت خلیفۃ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایک دفعہ تحریک فرمائی تھی کہ پین میں وقف عارضی کے لیے جائیں۔سیر بھی ہو جائے گی اور اللہ کا پیغام پہنچانے کا ثواب بھی مل جائے گا۔تو اس طرف میں احمدیوں کو دوبارہ متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اپنے ملکوں کے امراء کے ذریعے سے جو اس طرح وقف عارضی کر کے سپین جانا چاہتے ہوں ، امراء کی وساطت سے وکالت تبشیر میں اپنے نام بھجوائیں۔الفضل ان نیشنل 11 تا 17 فروری 2005ء )