مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 154 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 154

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 154 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرموده 7 جنوری 2005ء سے اقتباس * بچوں کو وقف جدید میں شامل کریں۔۔۔وقف جدید کے ضمن میں احمدی ماؤں سے میں یہ کہتا ہوں کہ آپ لوگوں میں یہ قربانی کی عادت اس طرح بڑھ بڑھ کر اپنے زیور پیش کرنا آپ کے بڑوں کی نیک تربیت کی وجہ سے ہے۔اور سوائے استثناء کے الا ماشاء اللہ ، جن گھروں میں مالی قربانی کا ذکر اور عادت ہو ان کے بچے بھی عموماً قربانیوں میں آگے بڑہنے والے ہوتے ہیں۔اس لیے احمدی مائیں اپنے بچوں کو چندے کی عادت ڈالنے کے لیے وقف جدید میں شامل کریں۔حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان میں بچوں کے ذمہ وقف جدید کیا تھا۔اور اُس وقت سے وہاں بچے خاص شوق کے ساتھ یہ چندہ دیتے ہیں۔اگر باقی دنیا کے ممالک بھی اطفال الاحمدیہ اور ناصرات الاحمدیہ کو خاص طور پر اس طرف متوجہ کریں تو شامل ہونے والوں کی تعداد کے ساتھ ساتھ چندے میں بھی اضافہ ہوگا۔اور سب سے بڑا مقصد جو قربانی کا جذبہ دل میں پیدا کرنا ہے وہ حاصل ہوگا۔انشاء اللہ۔اگر مائیں اور ذیلی تنظیمیں مل کر کوشش کریں اور صحیح طریق پر کوشش ہو تو اس تعداد میں ( جو موجودہ تعداد ہے ) آسانی سے دنیا میں 6لاکھ کا اضافہ ہوسکتا ہے، بغیر کسی دقت کے اور یہ تعداد آسانی سے 10 لاکھ تک الفضل انٹر نیشنل 21 تا 27 جنوری 2005ء) پہنچائی جاسکتی ہے۔