مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 153 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 153

153 ارشادات حضرت خلیقی امسح الخامس اید واللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم جاؤ اور واقعی نیک دل اور غریب مزاج اور راستباز بن جاؤ تم پنجوقتہ نماز اور اخلاقی حالت سے شناخت کئے جاؤ گے اور جس میں بدی کا بیج ہے وہ اس نصیحت پر قائم نہیں رہ سکے گا۔(تبلیغ رسالت جلد ہفتم) تو یہ جو مجھے نصیحتیں کرنے والے ہیں ان کو سوچنا چاہیے کہ وہ جماعت میں نہیں رہ سکتے۔جماعت اللہ تعالیٰ کے فضل سے قائم رہے گی۔اللہ تعالیٰ ہر ایک کو اس تعلیم کے مطابق عمل کرنے کی توفیق دے اور ہمیشہ جماعت کے ساتھ چمٹارہ کر نظام جماعت کی اطاعت کر کے دوسروں کے حقوق کا خیال رکھ کر ان فضلوں کے وارث بنیں جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام سے کیا ہے۔اللہ سب کو توفیق دے۔آمین الفضل اند نیشنل 14 تا 20 جنوری 2005ء )