مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 127
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 127 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی لیے کہنا چاہیے، اس کی تلقین کرنی چاہیے۔جب بھی بچوں کو کھانے پینے کے لیے یا کھیلنے کے لیے رقم دیں تو ساتھ یہ بھی کہیں کہ تم احمدی بچے ہو اور احمدی بچے کو اللہ تعالیٰ کی خاطر بھی اپنے جیب خرچ میں سے کچھ بچا کر اللہ کی خاطر، اللہ کی راہ میں دینا چاہیے۔اب عید آ رہی ہے۔بچوں کو عیدی بھی ملتی ہے تھنے بھی ملتے ہیں۔نقدی کی صورت میں بھی۔اس میں سے بھی بچوں کو کہیں کہ اپنا چندہ دیں۔اس سے پھر چندہ ادا کرنے کی اہمیت کا بھی احساس ہوتا ہے اور ذمہ داری کا بھی احساس ہوتا ہے۔بچہ پھر یہ سوچتا ہے اور بڑے ہو کر یہ سوچ پکی ہو جاتی ہے کہ میرا فرض بنتا ہے کہ میں اللہ تعالیٰ کے دین کی خاطر خرچ کروں ، قربانیاں دوں۔نو مبائعین کو ابتدا سے چندہ کی عادت ڈالیں پھر نو مبائعین کے بارے میں فرمایا کہ بیعت کرتے ہیں اور وہ چندہ نہیں دیتے۔ان کو بھی اگر شروع میں یہ عادت ڈال دی جائے کہ چندہ دینا ہے، یہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اس کے دین کی خاطر قربانی کی جائے تو اس سے ایمان میں ترقی ہوتی ہے تو ان کو بھی عادت پڑ جاتی ہے۔بہت سے نو مبائعین کو بتایا ہی نہیں جاتا کہ انہوں نے کوئی مالی قربانی کرنی بھی ہے کہ نہیں۔تو یہ بات بتانا بھی انتہائی ضروری ہے۔حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا کہ ایسے لوگوں کا پھر ایمان خطرے میں پڑ جاتا ہے جو مالی قربانیاں نہیں کرتے۔اب اگر ہندوستان میں ، انڈیا میں اور افریقن ممالک میں یہ عادت ڈالی جاتی تو چندے بھی کہیں کے کہیں پہنچ جاتے اور تعداد بھی کئی گنا زیادہ ہو سکتی تھی۔۔آج سے دفتر پنجم کا آغاز ہوتا ہے انشاء اللہ تعالیٰ۔اب آئندہ سے جتنے بھی نئے مجاہدین تحریک جدید کی مالی قربانی میں شامل ہوں گے وہ دفتر پنجم میں شامل ہوں گے۔تحریک جدید نظام وصیت کا ارہاص ہے حضرت مصلح موعود ( نور اللہ مرقدہ) نے ایک وقت فرمایا تھا کہ تحریک جدید کا جو نظام ہے ،تحریک ہے ، یہ نظام وصیت کے لیے ارہاص کے طور پر ہے یعنی اس کی وجہ سے نظام وصیت بھی مضبوط ہوگا۔یہ مالی قربانیوں کی عادت ڈالنے کی بنیاد ہوگی۔یہ پیشرو ہے، یہ آگے چلنے والی چیز ہے ، اطلاع دینے والا جو ایک دستہ ہوتا ہے اس طرح ہے۔لوگوں کو اطلاع دیتا چلا جائے گا کہ ایک عظیم نظام اس کے پیچھے آرہا