مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 66
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 66 ارشادات حضرت خلیفة المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی خطبہ جمعہ فرمودہ 30 جولائی 2004ء سے اقتباسات * آج سے انشاء اللہ تعالیٰ جماعت احمد یہ انگلستان کا 38 واں جلسہ سالانہ شروع ہو رہا ہے۔آپ سب لوگ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے اللہ تعالیٰ کی خاطر یہ تین دن گزار نے کے لیے یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اللہ کرے کہ آپ حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کی خواہش کے مطابق اُن مقاصد کو حاصل کرنے والے ہوں جو ان جلسوں کے ہیں۔جلسہ سالانہ کے مقاصد پہلی بات تو یہ یا درکھو کہ میری بیعت میں داخل ہو کر تمہارے اندر سے، تمہارے دل میں سے دنیا کی صحبت نکل جانی چاہیے۔اگر یہ نہ نکال سکو تو تمہارا بیعت کرنے کا مقصد پورا نہیں ہوا۔اگر دنیا کے کارو بار تمہیں اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنے سے روکتے ہیں۔تمہاری ملازمتیں تمہاری تجارتیں حقوق اللہ کی ادائیگی میں روک ہیں۔تمہارے کا روبارہ تمہاری انائیں تمہاری دنیاوی عزتیں ، شہر تیں ،تمہارے پر جو اللہ کی مخلوق کے حقوق ہیں ان کی راہ میں روک بن رہی ہیں تو پھر تمہارا میری جماعت میں شامل ہونے کا مقصد پورا نہیں ہوتا۔پھر اللہ تعالیٰ کی محبت ، حقوق اللہ کی ادائیگی اور حقوق العباد کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ایک اہم تبدیلی جو تمہیں اپنے اندر پیدا کرنی ہوگی وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت ہے، آپ سے محبت دنیا کی تمام محبتوں سے بڑھ کر ہونی چاہیے کیونکہ اب اللہ تعالیٰ تک پہنچنے کے تمام راستے بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت میں فنا ہونے سے ہی ملیں گے ، آپ کے پیچھے چلنے سے ہی ملیں گے ، آپ کے احکام پر عمل کرنے سے ہی ملیں گے، آپ کی سنت پر عمل کرنے سے ہی ملیں گے۔اس لیے اس محبت کو اپنے پر غالب کرو کیونکہ فرمایا کہ میں تو خود اس محبوب کا عاشق ہوں۔یہ تو نہیں ہوسکتا کہ تم میری بیعت میں شامل