مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 44 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 44

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 44 ارشادات حضرت خلیفہ امسح الخامس ایدہ اللہ تعالی کی Temptation (بدی کی طرف میلان) ہو جاتی ہے، آپ نے اس سے بچنا ہے۔آپ نے استغفار اور اللہ تعالیٰ کی عبادت پر زور دینا ہے۔نوجوانی کی عبادت ہی اعلیٰ درجہ کی عبادت ہوتی ہے۔تہجد کی عادت ڈالیں۔حضورا نور نے فرمایا کہ قادیان میں جب مدرسہ احمدیہ شروع ہوا تو ایک دفعہ رپورٹ ہوئی کہ مدرسہ میں طلباء نماز کے لیے نہیں اٹھتے۔چونکہ مجلس میں ذکر ہوا تھا اس لیے ناظر صاحب تعلیم نے کہا کہ میں صبح چیک کرنے آؤں گا۔جو طالبعلم جاگ رہا ہوگا اور جان بوجھ کر نہیں اٹھ رہا ہو گا اس کا پتہ چل جائے گا۔کیونکہ جو شخص سویا ہوا ہو اس کے پاؤں کا انگوٹھا ہل رہا ہوتا ہے۔وہ انگلی صبح گئے تو کئی طلباء کے انگو ٹھے ہل رہے تھے۔آپ کے انگوٹھے تو نہیں ملنے چاہیں۔اگر نماز میں ذوق پیدا ہو جائے تو پھر دوسری باتوں کی طرف سے توجہ ہٹ جاتی ہے۔پھر قرآن کریم کی تلاوت با قاعدگی سے ہونی چاہیے۔آپ ابھی سے قرآن کریم پر غور اور تدبر کرنے کی عادت بنالیں۔ایسے نکات نکالیں جو نئے ہوں۔سکول میں آپ نے سائنس پڑھی ہے اس کی روشنی میں دیکھیں کہ ہم نے ( دین حق ) کی تشریح کیسے کرنی ہے۔مگر ایسا ہم نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے دیے ہوئے دائرہ کے اندر رہتے ہوئے کرنا ہے۔پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کا پڑھنا ضروری ہے۔نصاب کے طور پر تو آپ کچھ کتابیں پڑھتے ہی ہیں۔نصاب کی کتب کے علاوہ حضرت مسیح موعود کی دوسری کتب بھی پڑھنی چاہئیں۔آپ یہ نہ سمجھیں کہ مطالعہ ختم ہو جاتا ہے، یہ تو ہمیشہ زندگی بھر جاری رہتا ہے۔خدمت دین کے لیے صحت ضروری ہے حضور نے فرمایا کہ یہ تو علمی Activities تھیں۔گیمز (Games) کی طرف بھی توجہ کرنی چاہیے۔یہ نہیں کہ صرف مذہبی تعلیم حاصل کرنے والے کی سنجیدہ شکل ہی بن جائے۔جب Game کا وقت آئے تو پورا وقت اسے دیں۔تھکاوٹ وغیرہ کے بہانے سے اسے ترک نہ کریں۔ویسے آپ کی صحتیں اللہ تعالیٰ کے فضل سے اچھی ہیں۔یادرکھیں دین کی خدمت کے لیے صحت ضروری ہے۔اس لیے Games اور Exercise کریں۔اس لیے نہیں کہ جامعہ نے کہا ہے بلکہ اپنی خوشی سے کریں۔