مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 45 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 45

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم استاد کا احترام کریں 45 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اساتذہ کی آپ نے تعریف کی ہے، یاد رکھیں کہ استاد کی عزت بہت ضروری ہے۔کسی سے ایک لفظ بھی پڑھا ہو تو وہ استاد بن جاتا ہے۔یہ چند بنیادی چیزیں ہیں۔اللہ تعالیٰ سے کو لگائیں۔قرآن اور حدیث اور کتب حضرت مسیح موعود کے مطالعہ کی عادت ڈالیں۔اپنی صحت کا خیال رکھیں اور اساتذہ کی عزت کریں۔آپ انگلی کلاسوں کے لیے نمونہ ہیں۔یہ نہ ہو کہ جماعت کی بدنامی کا باعث بنیں۔مجھے امید ہے کہ آپ حقیقی رنگ میں ( دین حق ) کے ( داعی ) اور حضرت مسیح موعود کی فوج کے ایسے سپاہی بنیں گے جو مثالی رنگ رکھتے ہوں۔الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جولائی 2004ء )