مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 165 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 165

مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم محنت کی عادت ڈالیں 165 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی پھر محنت ہے، محنت کی عادت ڈالیں کیونکہ آپ نے بڑے ہونا ہے جماعت کی ساری ذمہ داریاں آپ پر پڑنے والی ہیں۔اس لیے آپ کو چاہیے کہ محنت کریں تعلیم کے معاملے میں، دینی تعلیم میں بھی، دنیاوی تعلیم میں بھی۔محنت کریں اور سیکھیں اور جب آپ کو محنت کی عادت پڑ جائے گی اور علم بھی اس وجہ سے حاصل ہو جائے گا۔پھر آئندہ بڑے ہو کے آپ جماعت کے بھی اچھے کام کر سکتے ہیں۔دنیاوی تعلیم کے لحاظ سے تو ہر ایک کی اپنی اپنی دلچسپی ہوتی ہے۔کوئی ڈاکٹر بننا چاہے گا، کوئی انجنیئر بننا چاہے گا۔کوئی وکیل بننا چاہے گا، کوئی ریسرچ میں جائے گا تو وہ بے شک تعلیم حاصل کریں لیکن ساتھ ساتھ دینی تعلیم بھی اسی محنت سے آپ کو حاصل کرنی چاہیے روزانہ قرآن کریم پڑھیں اور کلاسوں میں شامل ہوں اور اس کے لیے یہ ضروری ہے کہ قرآن کریم پڑھیں۔قرآن کریم پڑھیں گے تو آپ کو پتہ لگے گا کہ ہم نے کیا کیا کچھ کرنا ہے، کیا کیا کچھ اللہ میاں نے ہمیں حکم دیئے ہیں، کیا تعلیم دی ہے۔تو اس طرح آپ کو بہت سارے فائدے ہوں گے۔مجھے امید ہے کہ اکثر بچے ہمارے جو دس سال سے اوپر کے ہیں با قاعدہ قرآن کریم پڑھتے ہوں گے۔اگر نہیں پڑھتے تو پڑھنے کی عادت ڈالیں۔روز کم از کم ایک رکوع پڑھا کریں اور کلاسوں میں بھی شامل ہوا کریں۔خدام الاحمدیہ اگر کلاسیں لگاتی ہے تو بڑی اچھی بات ہے۔نہیں لگاتی تو کلاسیں لگانی چاہئیں۔تا کہ بچوں کو بتا ئیں تو جب آپ لوگ اس طرح تعلیم حاصل کریں گے تو انشاء اللہ تعالیٰ جماعت کے لیے بہت مفید وجود بن جائیں گے ، جماعت کا ایک بہت مفید حصہ بن جائیں گے۔لڑائی جھگڑوں سے بچیں پھر بعض بچوں میں عادت ہوتی ہے لڑائی جھگڑے کی۔ایک احمدی بچے کو ان لڑائی جھگڑوں سے ہمیشہ بچنا چاہیے، ہمیشہ پیار سے ، محبت سے رہیں، اپنے اندر حوصلہ پیدا کریں، برداشت پیدا کریں کسی سے لڑنا نہیں اور ہمیشہ ایک دوسرے کا خیال رکھنا ہے۔تو اگر آپ یہ تین چار باتیں پیدا کر لیں تو انشاء اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی میں ہمیشہ کام آئیں گی۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق دے۔اچھا اب دعا کر لیں۔{ یہ خطاب غیر مطبوعہ ہے }