مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ دوم) — Page 104
مشعل راه جلد پنجم حصہ دوم 104 ارشادات حضرت خلیفہ امسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ UK سے اختتامی خطاب * حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 19 ستمبر 2004 ء کو سالانہ اجتماع خدام الاحمدیہ UK سے خطاب کرتے ہوئے تشہد تعوذ اور سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد فرمایا:- آج جیسا کہ آپ سب کو علم ہے خدام الاحمدیہ اور اطفال الاحمدیہ UK کا اجتماع ابھی اختتام کو پہنچ رہا ہے۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے جیسا کہ رپورٹ میں صدر صاحب نے بتایا، بڑے کامیاب پروگرام ہوتے رہے بہت اچھے events ہوتے رہے اور آپ لوگوں نے علمی مقابلہ جات میں بھی حصہ لیا، تربیتی تقاریر بھی سنیں ، کھیلوں میں بھی حصہ لیا۔جہاں علم میں اور روحانیت میں اضافہ کیا اپنی جسمانی صحت کا بھی خیال رکھا۔تو مجلس خدام الاحمدیہ کو جب حضرت مصلح موعود نے قائم کیا تو اس وقت آپ کی دور رس نگاہ نے یہ خیال کیا ، جیسا کہ کئی جگہ آپ بیان فرما چکے ہیں کہ جماعت کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ نو جوانوں کو بھی جماعتی کاموں میں Involve کیا جائے۔خواتین کو بھی Involve کیا جائے ، بوڑھوں کو بھی ، بچوں کو بھی ، تو تبھی جماعت کی ترقی کا قدم تیزی سے اُٹھ سکتا ہے۔اور جہاں تربیتی لحاظ سے جماعت ترقی کرے گی اخلاقی لحاظ سے جماعت ترقی کرے گی، تقویٰ اور عبادت میں بھی جماعت ترقی کرے گی۔دنیاوی تنظیموں اور ہماری تنظیموں میں ایک بنیادی فرق ہے آج کل دنیا میں بے انتہا تنظیمیں ہیں جولوگوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے یا بعض ایسی تنظیمیں ہیں جو اپنے پیشوں کے لحاظ سے اپنے ان پیشوں کے ماہرین کے مفاد کی خاطر پروگرام بناتی ہیں۔کچھ تعلیمی معیار بلند کرنے کے لیے تنظیمیں بنی ہوئی ہیں۔کچھ کا روباری حضرات کی اپنے کاروباروں کو بہتر بنانے کے لیے اور اپنی تجارت کو ترقی دینے کے لیے قائم ہیں۔کچھ ملازمین کے حقوق قائم کرنے کے لیے قائم ہوئی ہوئی ہیں تنظیمیں۔اور کچھ ان لوگوں کو حقوق دلوانے کے لیے قائم ہوئی ہوئی ہیں۔لیکن ہر تنظیم جو ہے