مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page iv
ii ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی مشعل راه جلد پنجم سوتے ہیں وہ ہمارے لئے جاگتا ہے، ہم غافل ہوتے ہیں وہ ہمارے لئے چاک و چوبند رہتا ہے، ہم دُکھ میں ہوں تو اپنے سکھ ہمیں دے کر خود سارے دکھ اپنے سینے میں چھپا لیتا ہے۔ہماری فکریں وہ لے کر ہمیں بے فکر کر دیتا ہے۔باخدا وہ ہماری خاطر ایک قید قبول کرتا ہے تا ہمیں آزادی نصیب ہو۔حضرت خلیفتہ اسیح الثانی نور اللہ مرقدہ فرماتے ہیں:۔” تمہارے لئے ایک شخص تمہارا در درکھنے والا تمہاری محبت رکھنے والا تمہارے دکھ کو اپنا دکھ مجھنے والا تمہاری تکلیف کو اپنی تکلیف جاننے والا تمہارے لئے خدا کے حضور دعائیں کرنے والا ہے۔۔تمہارا اسے فکر ہے، درد ہے اور وہ تمہارے لئے اپنے مولا کے حضور تا پتاہے برکات خلافت ) حضرت خلیفتہ اسیح الثالث رحمہ اللہ نے اس محبت کے مقام کو بیان کرتے ہوئے فرمایا تھا: - دنیوی لحاظ سے وہ تلخیاں جو دوستوں نے انفرادی طور پر محسوس کیں وہ ساری تلخیاں میرے سینے میں جمع ہوتی تھیں۔ان دنوں میں مجھ پر ایسی راتیں بھی آئیں کہ میں خدا کے فضل اور رحم سے ساری ساری رات ایک منٹ سوئے بغیر دوستوں کے لئے دعا کرتا رہا ہوں“۔دو (جلسہ سالانہ کی دعائیں صفحہ ۹۷) حضرت علیہ مسیح الرابع رحمانہ اپنے دل میں موجود اس صحت اور تعلق کا اظہار یوں فرماتے ہیں:۔آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ آپ میں سے جو بھی تکلیف اٹھاتا ہے اس کی مجھے کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔یہی خلافت کا حقیقی مضمون ہے۔ایک خلیفہ کے دل میں ساری جماعت کے دل دھڑک رہے ہوتے ہیں اور ساری جماعت کی تکلیفیں اس کے دل کو تکلیف پہنچا رہی ہوتی ہیں اور اسی طرح سب جماعت کی خوشیاں بھی اس کے دل میں اکٹھی ہو جاتی ہیں“ مشعل راه جلد سوم صفحه ۶۸۷) اور اس محبت کے نتیجہ میں احمدی بھی اپنے امام سے بے پناہ محبت رکھتے ہیں جس کا ذکر کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اصیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں:۔”لوگوں کے دلوں میں محبت اللہ تعالیٰ نے پیدا کی ہے۔کوئی انسان محبت پیدا نہیں کر سکتا۔۔۔تو جس چیز کو اللہ تعالیٰ پیدا کر رہا ہے۔وہ انسانی کوششوں سے کہاں نکل سکتی ہے۔جتنا مرضی کوئی