مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 14 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 14

مشعل راه جلد پنجم 14 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی گھر نمازیوں سے بھر جائے گا۔انشاء اللہ۔حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ سے ایک عہد اور آنے والے سے بھی آپ اپنی محبت اور وفا کا اظہار کرتے ہیں Resolutions میں ، اور تسلیاں دیتے ہیں۔تو سب سے بڑی تسلی تو یہ ہے کہ آپ یہ کہیں کہ ہم عہد کرتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی وحدانیت کو دنیا میں قائم کریں گے اور خود بھی اور آئندہ نسلوں کو بھی خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے والے بنائیں گے۔انشاء اللہ۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔ڈرائیونگ کے بارہ میں ہدایات اب یہاں جو حاضری کا صدر صاحب نے ذکر کیا ہے ، ضمنا میں بیان کر دوں کہ جرمنی کا اجتماع بھی ہو رہا ہے اور وہاں بہر حال تعداد زیادہ ہے۔اس وقت اُن کی حاضری شاید آپ سے دگنی سے بھی زیادہ ہو۔اس لئے اُن کی خاطر بھی مجھے یہ باتیں جو ہیں وہ اُردو میں بھی کرنی پڑیں اور اب انشاء اللہ تعالیٰ اجتماع ختم ہورہا ہے۔اس کے بعد تو اب دُعا ہو گی۔لیکن اس سے پہلے چند ضروری باتیں ہیں کہ اجتماع کے بعد انشاء اللہ تعالیٰ ب اپنے گھروں کو جائیں گے۔اللہ تعالیٰ سب کو خیریت سے واپس لے جائے اور ہر آن آپ کا حافظ و ناصر ہو۔لیکن ایک بات میں عرض کرنی چاہتا ہوں کہ نو جوانوں میں عموماً جلد بازی یا شوق میں تیز ڈرائیونگ کی بڑی عادت ہوتی ہے اس سے احتیاط کریں۔Speed Limit کے اندر رہیں۔اگر تھکے ہوئے ہیں نیند آرہی ہے تو رک کے اپنی نیند پوری کر لیں یا اپنے ساتھی سے ڈرائیو کر والیس اگر اُس کو آتی ہو۔کیونکہ ذراسی غلطی کی وجہ سے ایکسیڈنٹ ہو جاتے ہیں اور پھر جو ہم سب کی تکلیف کا باعث بنتے ہیں۔اس لئے بہت احتیاط کریں۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفاظت میں رکھے اور احتیاط سے اور اپنی حفاظت میں آپ کو اپنے گھروں تک پہنچائے۔اب دُعا کرلیں۔(ماہنامہ "خالد" ستمبر 2003ء)