مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 15
مشعل راه جلد پنجم 15 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی آج ہر احمدی کا فرض ہے کہ وہ دین کے صحیح تصور کو پیش کرے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 20 جون 2003 ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا: - آج ہر احمدی کا یہ فرض بنتا ہے کہ ( دین حق کی جو تصویر، جو تعلیم حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کھینچی ہے اور دی ہے اس کو لے کر ( دین حق) کے امن اور آشتی صلح اور صفائی کے پیغام کو ہر جگہ پہنچا دیں اور دنیا میں یہ منادی کریں کہ (دین حق ) تلوار سے نہیں بلکہ اپنی حسین تعلیم سے دنیا میں پھیلا ہے اور اپنوں کو جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف اپنے آپ کو منسوب کر رہے ہیں یہ پیغام دیں کہ تم کس غلط راستے پر چل رہے ہو۔ان کو سمجھا ئیں ، ان کے لئے دعائیں کریں کیونکہ یہ لوگ بھی إِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ کے زُمرے میں ہیں۔دنیا کو باور کرانے کی ضرورت ہے کہ (دین حق ) کی ترقی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں بھی اس فانی فی اللہ کی دعاؤں کا نتیجہ تھی اور اس زمانہ میں بھی انشاء اللہ تعالیٰ آپ کے عاشق صادق اور غلام حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی دعاؤں اور ( دین حق ) کے صحیح تصور کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کے نتیجے میں ہوگی۔انشاء الله الفضل انٹر نیشنل 15 تا 21 اگست 2003، صفحہ 7