مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 13 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 13

مشعل راه جلد پنجم 13 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی اب میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع حمہ اللہ تعالیٰ کا ایک اور اقتباس پیش کرتا ہوں جس میں آپ نے جماعت کے نماز کے معیار کے بارہ میں فکر کا اظہار فرمایا ہے۔آپ فرماتے ہیں کہ :- میں جانتا ہوں کہ اکثر وہ احباب جو اس وقت اس مجلس میں حاضر ہیں خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ نمازوں کے پابند ہیں۔مگر میں حال کے موجودہ دور کی بات نہیں کر رہا ہوں میں مستقبل کی بات کر رہا ہوں۔وہ لوگ جو آج نمازی ہیں جب تک ان کی اولادیں نمازی نہ بن جائیں، جب تک ان کی آئندہ نسلیں ان کی آنکھوں کے سامنے نماز پر قائم نہ ہو جائیں اُس وقت تک احمدیت کے مستقبل کی کوئی ضمانت نہیں دی جا سکتی۔اُس وقت تک احمدیت کے مستقبل کے متعلق خوش آئند امنگیں رکھنے کا ہمیں کوئی حق نہیں پہنچتا۔اس لئے بالعموم ہر فرد بشر ہر احمدی بالغ سے خواہ وہ مرد ہو یا عورت ہو میں بڑے بجز کے ساتھ یہ استدعا کرتا ہوں۔“ آپ فرمارہے ہیں کہ :- میں بڑے بجز کے ساتھ یہ استدعا کرتا ہوں کہ اپنے گھروں میں اپنی آئندہ نسلوں کی نمازوں کی حالت پر غور کریں، ان کا جائزہ لیں، ان سے پوچھیں اور روز پوچھا کریں کہ وہ کتنی نمازیں پڑھتے ہیں۔یہ بھی معلوم کریں کہ وہ جو کچھ نماز میں پڑھتے ہیں اس کا مطلب بھی ان کو آتا ہے یا نہیں اور اگر مطلب آتا ہے تو غور سے پڑھتے ہیں یا اس انداز سے پڑھتے ہیں کہ جتنی جلدی یہ بوجھ گلے سے اُتار پھینکا جا سکے اتنی جلدی سے نماز سے فارغ ہو کر دنیا طلبی کے کاموں میں مصروف ہو جائیں۔اس پہلو سے اگر آپ جائزہ لیں گے اور حق کی نظر سے جائزہ لیں گے ، سچ کی نظر سے جائزہ لیں گے تو مجھے ڈر ہے کہ جو جواب آپ کے سامنے اُبھریں گے وہ لوگوں کو بے چین کر دینے والے جواب ہوں گے“۔تو یہ درد اور فکرتھی جماعت کے احباب کی نمازوں کے معیار کے بارہ میں حضرت خلیفہ المسیح الرابع کو۔اور ہم جو عہد کر رہے ہیں کہ ہم آپ کے کاموں کو پورا کریں گے تو یہ نمازیں باجماعت ادا کرنا سب سے پہلے اور سب سے بڑا عہد ہے اس کو پورا کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔پس آئیں آج ہم یہ عہد کریں اور یہ عہد کر کے یہاں سے اُٹھیں کہ اے جانے والے! ہم تیری محبت کے صرف کھوکھلے دعوے کرنے والے نہیں بلکہ تیری خواہش کو ضرور پورا کریں گے اور ہر گھر میں نمازی پیدا کریں گے اور انشاء اللہ تعالیٰ تیری خواہش کے مطابق ہر