مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 142
مشعل راه جلد پنجم 142 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی سید نا حضرت خلیفہ المسح انام اید اللہ تعلی بنصرہ العزیزنے اپنے پیغام میں فرمایا۔آپ سب لوگ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو امام مہدی کو پہچاننے اور قبول کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔بیعت کے نتیجہ میں آپ کی ذمہ داریاں پہلے سے بہت بڑھ جاتی ہیں۔پہلی نصیحت میں آپ کو یہ کرتا ہوں کہ پنج وقتہ نماز کا اہتمام کریں۔مرد ( بیوت الذکر ) میں آکر با جماعت نماز ادا کریں۔جو بچے دس سال سے زائد عمر کے ہیں وہ بھی (بیت الذکر ) میں آکر باجماعت نماز ادا کریں۔اور والدین نے اگر اپنے بچوں کی صحیح تربیت نہ کی اور نمازوں کا عادی نہ بنایا تو آخرت میں وہ جوابدہ ہوں گے۔حضور نے فرمایا کہ ہر احمدی بچے کا یہ حق ہے کہ وہ تعلیم حاصل کرے اور کوئی بچہ اس وجہ سے تعلیم نہ چھوڑے کہ اس کے پاس مالی وسائل نہیں ہیں۔اگر تعلیم کے حصول میں مالی روک ہو تو مجھے بتائیں۔انشاءاللہ آپ کو مالی وسائل مہیا کئے جائیں گے۔علم حاصل کرنے کی بڑی اہمیت ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دعلم حاصل کرو خواہ تمہیں چین جانا پڑے“ فرمایا: مراد یہ ہے کہ چاہے مشکلات ہوں، پھر بھی تعلیم حاصل کرنی لازمی ہے۔تعلیم حاصل کر کے آپ ملک کی خدمت کر سکتے ہیں۔اور ( دعوت الی اللہ کا ) کام کر سکتے ہیں۔حضور انور نے فرمایا کہ ہر احمدی خواہ وہ کسی میدان میں بھی ہو وہ سچائی اختیار کرے۔اور دوسروں سے اس میں ممتاز ہو۔اگر وہ تاجر ہے تو وہ ایک سچا اور محنتی تاجر ہو۔اگر وہ مزدور ہے تو وہ سچا اور محنتی مزدور ہو۔غرضیکہ ہر میدان میں احمدی دوسروں سے ممتاز نظر آئے۔حضور نے فرمایا کہ آپ سچے (مومن) اور ملک کے اچھے شہری بنیں۔بچے (مومن) یعنی احمدی ہی حقیقی (دین حق ) ہے۔بچے احمدی (مومن) بنیں از رپورٹ دورہ افریقہ مطبوعہ الفضل انٹرنیشنل 16 تا 22 اپریل 2004 ص 5)