مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 107 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 107

مشعل راه جلد پنجم 107 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی وَالنَّشِطَاتِ نَشَطًا میں اشارہ کیا اور بتایا ہے کہ مومن جب کام میں مشغول ہوتا ہے تو وہ ہمہ تن اس میں مستغرق ہوتا اور مشکلات پر قابو پالیتا ہے۔ایسی صورت میں اگر مخالفین کی طرف سے اعتراض بھی ہو تو دعاؤں سے اس کا ازالہ کرنا چاہیے اور اعتراضات سے بھی گھبرانا نہیں چاہیے۔“ (خطبات محمود جلد ۱۵ صفحه ۲۵۷) پھر آپ نے عہدیداران کو فرمایا کہ:- وو امراء اور پریذیڈنٹ اپنی اپنی جماعتوں میں قرآن کریم اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتابوں کا درس دیں۔یہ محض وعظ نہیں ہوگا کیونکہ یہ اپنے اندر مشاہدہ رکھتا ہے قرآن کریم وعظ نہیں بلکہ وہ مشاہدات پر حاوی ہے۔اسی طرح حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب مشاہدات پر مبنی اور مشاہدات پر حاوی ہیں۔ایک عام واعظ تو یہ کہتا ہے کہ قرآن کریم میں اور احادیث میں یہ لکھا ہے۔مگر خدا تعالیٰ کے انبیاء یہ نہیں کہتے کہ فلاں جگہ یہ لکھا ہے بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے دل پر یہ لکھا ہے۔ہماری زبان پر یہ لکھا ہے۔ان کا وعظ ان کی سوانح عمری ہوتا ہے۔اس لئے ان کی کتب پڑھنے سے واعظ والا اثر انسان پر نہیں پڑتا بلکہ مشاہدہ والا اثر پڑتا ہے۔جس طرح دعا نماز کا مغز ہے اسی طرح انبیاء کی کتب میں نصیحت کا مغز ہوتا ہے۔جو خدا تعالیٰ اور اس کے انبیاء کے کلام میں پایا جاتا ہے۔“ (خطبات محمود جلدا اصفحه ۲۸۳-۲۸۴) تو یہ درس کی طرف بھی بہت توجہ دینی چاہیے۔یہ بھی تربیت کا حصہ ہے، اپنی بھی اور جماعت کی بھی۔پھر آخر میں خلاصہ دوبارہ بیان کر دیتا ہوں کہ جو باتیں میں نے کہی ہیں عہد یداران کے لئے اور یہ خلفائے سلسلہ کہتے چلے آئے ہیں پہلے بھی۔لیکن ایک عرصہ گزرنے کے بعد بعض باتیں یاد نہیں رہتیں یا نئے آنے والے عہد یداران ہوتے ہیں جو نہیں سمجھ رہے ہوتے صحیح طرح۔اس لئے بار بار یاد دہانی کروانی پڑتی ہے۔تو خلاصہ یہ باتیں ہیں: (1) عہدیداران پر خود بھی لازم ہے کہ اطاعت کا اعلیٰ نمونہ دکھا ئیں اور اپنے سے بالا افسر یا عہدیدار کی مکمل اطاعت اور عزت کریں۔اگر یہ کریں گے تو آپ کے نیچے جو لوگ ہیں افراد جماعت ہوں یا کارکنان ہوں آپ کی مکمل اطاعت اور عزت کریں گے۔(2)۔۔۔۔۔یہ ذہن میں رکھیں کہ لوگوں سے نرمی سے پیش آنا ہے۔ان کے دل جیتنے ہیں۔ان کی خوشی غمی