مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 30
مشعل راه جلد پنجم 30 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی پیارے احباب جماعت کینیڈا بھائیو، بہنوں اور بچوں! السلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ مجھے محترم امیر صاحب کینیڈا کے اس خط کو پڑھ کر بے حد خوشی ہوئی کہ آج آپ ۲۷ جلسہ سالانہ کے لئے اکھٹے ہوئے ہیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا یہ اجتماع بے حد مبارک فرمائے اور اس جلسہ سے وابستہ روحانی فیوض اور برکات سے آپ کے گھر بار کو بھر دے اور آپ ہمیشہ خدا تعالیٰ کی محبت اور اس کی رضا کی راہوں پر چلنے کی تو فیق پاتے رہیں۔( دین حق ) ایک بہت ہی پیارا حسین مذہب ہے اور اس نے بنی نوع انسان کی فلاح و بہبود کے لئے بڑی پاک اور اعلیٰ اور حسین تعلیم دی ہے۔( دین حق ) کی تعلیمات کا خلاصہ اور لب لباب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے اس رنگ میں محبت کی جائے کہ انسان اس میں کھویا جائے اور دوسرے مخلوق خدا سے بے انتہا ہمد دری، محبت اور شفقت کا سلوک کیا جائے۔مخلوق خدا کی تکالیف کو دور کرنے کے لئے کوشش کی جائے۔بڑوں کا احترام چھوٹوں سے محبت ہر انسان خواہ وہ کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو کسی بھی رنگ ونسل سے ہو اس کے ساتھ حسن سلوک کرنے کی ( دین حق) نے بار بار تا کید فرمائی ہے۔ہمارے پیارے آقا صلی اللہ علیہ وسلم مخلوق خدا سے اس قدر محبت کرتے تھے کہ ان کی ہدایت کے لئے خدا کے حضور گریہ وزاری سے روروکر دعائیں کیا کرتے تھے حتی کہ اپنے جانی دشمنوں کے لئے دعائیں کرنا سنت نبوی سے ثابت ہے۔اہل مکہ جنہوں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو پتھر مار مار کر شدید زخمی کر دیا تھا، ان کے لئے بھی اپنے مولا کریم سے دعا کی تو یہی کی۔رَبِّ اهْدِ قَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ - یہ ( دین حق ) کی نہایت ہی پیاری تعلیم ہے جسے بد قسمتی سے آج کے مسلمان مولویوں نے گدلا کر دیا ہے اور دنیا کے سامنے ایسا نمونہ پیش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے دنیا میں ( دین حق ) کو متشدد اور دہشت گرد مذہب تصور کیا جارہا ہے حالانکہ ( دین حق ) تو محبت اور پیار کی تعلیم دیتا ہے۔