مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 161
مشعل راه جلد پنجم 161 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی برے اثرات سے بچیں اور اللہ تعالیٰ سے ذاتی تعلق پیدا کریں۔تعلیمی میدان میں مقام پیدا کریں، اچھا سائنسدان ، ڈاکٹر ،انجینیئر اور ماہر زراعت احمدی نوجوانوں سے ملنا چاہیے۔سخت محنت کی عادت ڈالیں، ستیاں ترک کر دیں، جہاں بھی کام کریں اس روح سے کام کریں تو کوئی مقابلہ نہیں کر سکے گا۔نظام جماعت سے وفادار رہیں ، اپنے عہد کے مطابق ، جان و مال اور وقت کی قربانی کے لئے تیار رہیں۔حضور انور نے مجلس خدام الاحمدیہ نائیجیریا کی کارکردگی پر اظہار خوشنودی فرمایا۔طلباء جامعہ احمدیہ کی ذمہ داریاں طلباء جامعہ احمدیہ سے مخاطب ہوتے ہوئے حضور انور نے فرمایا کہ آپ دینی تعلیم حاصل کرنے کے لئے آئے ہیں۔اس مقصد کی وجہ سے آپ پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔اس ذمہ داری کو وفاداری اور محنت سے ادا کریں۔اساتذہ کرام کا ادب واحترام کریں۔جس سے ایک لفظ بھی سیکھا ہے اس کا احترام کریں۔جو علم حاصل کریں وہ دوسروں تک پہنچائیں۔اللہ تعالیٰ آپ کا حافظ و ناصر ہو اور ہمیشہ مددگار ہو۔آمین۔الفضل انٹر نیشنل 14 تا 20 مئی 2004 ، صفحہ 11,110 )