مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل)

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 160 of 203

مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 160

مشعل راه جلد پنجم 160 * ارشادات حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی حضرت خلیفة المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احباب جماعت نائیجیریا سے خطاب میں فرمایا:- ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ ہم نے اپنی آنکھوں سے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیشگوئی کو پورا ہوتے ہوئے دیکھا اور ہمیں امام الزمان کی شناخت کی توفیق ملی جبکہ مختلف مذاہب کے لاکھوں پیروکار ابھی تک ایک ہادی کے منتظر ہیں۔ہر احمدی کو سوچنا چاہیے کہ بیعت کے بعد اس میں کیا تبدیلی آئی ہے۔اس سلسلہ میں پہلی بات خدا تعالیٰ کی شناخت، اس کی عبادت، اس کی تعلیمات کے مطابق پنج وقتہ نماز کا قیام ہے۔خلافت اور نظام کی اطاعت نظام جماعت کی اطاعت اور خلیفہ وقت سے وفاداری کے تعلق کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوگی۔اور کوئی بھی ہماری ترقی میں روک نہیں بن سکے گا۔انشاء اللہ۔حضور انور نے احادیث کی روشنی میں نظام جماعت کی اطاعت کی اہمیت واضح فرمائی۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی۔جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی جس نے میرے مقرر کردہ امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی۔حضور نے فرمایا کہ امیر کی اطاعت ہر قسم کے حالات میں لازم ہے۔اچھا نمونہ پیش کریں کسی بھی حد سے تجاوز نہ کریں۔قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر ممکن نہیں حضور انور نے خدام الاحمدیہ کو ذاتی اصلاح کی طرف توجہ دلائی۔حضرت مصلح موعود کے قول کے مطابق قوموں کی اصلاح نو جوانوں کی اصلاح کے بغیر ممکن نہیں احمدیت کی تعلیم پر عمل پیرا ہوں۔معاشرے کے