مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 109
مشعل راه جلد پنجم 109 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی عرصہ سے، بڑے خراب ہیں اور آج بھی مخالفین نے بڑی دھمکیاں دی ہوئی ہیں۔( بیوت الذکر ) پر حملے کرنے کی۔اللہ تعالیٰ ہر طرح سے محفوظ رکھے۔جماعت کو ہر شر سے بچائے اور درس کے دوران بھی میں نے دعا کی ایک تحریک کی تھی۔اب دوبارہ کرتا ہوں۔یہ دعا خاص طور پہ اور دعاؤں کے ساتھ یہ بھی ضرور کیا کریں اور جیسا کہ میں نے کہا تھا ہر نئی خلافت کے بعد اس کی اہمیت بڑھ جاتی ہے اور وہ دعا یہ ہے حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کو خواب کے ذریعہ سے اللہ نے سکھائی حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام خواب میں آئے تھے اور کہا تھا کہ یہ دعا جماعت پڑھے۔رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ (آل عمران:۹) اے ہمارے رب! ہمارے دلوں کو ٹیڑھا نہ ہونے دے۔بعد اس کے کہ تو ہمیں ہدایت دے چکا ہو اور ہمیں اپنی طرف سے رحمت عطا کر۔یقیناً تو ہی ہے جو بہت عطا کرنے والا ہے۔یہ دعا بہت کیا کریں۔اللہ تعالیٰ ہمیں ہر شر سے محفوظ رکھے۔) الفضل انٹر نیشنل لندن 30 جنوری تا 5 فروری 2004 ء