مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 2
مشعل راه جلد پنجم 2 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی دعائیں کرو، بس دعا ئیں کرو حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے 28 نومبر 2003ء کے خطبہ جمعہ میں ارشاد فرمایا: - ذاتی بھی اور جماعتی ترقی کا انحصار بھی دعاؤں پر ہے اس لئے اس میں کبھی ست نہ ہوں“ ہمارے ہتھیار دعائیں ہیں اسی طرح فرمایا: ” جتنی زیادہ تعداد میں ایسی دعائیں کرنے والے ہماری جماعت میں پیدا ہوں گے اتنا ہی جماعت کا روحانی معیار بلند ہوگا اور ہوتا چلا جائے گا۔خلیفہ وقت کو بھی آپ کی دعاؤں سے مددملتی چلی جائے گی اور جب یہ دونوں مل کر ایک تیز دھارے کی شکل اختیار کریں گے تو پھر انشاء اللہ تعالیٰ فتوحات کے دروازے بھی کھلتے چلے جائیں گے۔پس ہمارے ہتھیار یہ دعائیں ہیں جن سے ہم نے فتح پانی ہے۔انشاء اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ ہمیں یہ معیار جلد سے جلد حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔“ دعا کے بغیر ہمارا گذارہ ہو ہی نہیں سکتا نیز فرمایا: ” آج پھر میں احباب کو توجہ دلاتا ہوں کہ جس طرح رمضان میں اللہ تعالیٰ کے حضور جھک کر ہم سب نے مل کر آہ وزاری کی ہے اس طرح اب بھی اسی ذوق اور اسی شوق کے ساتھ اس کے حضور جھکے رہیں اور ہمیشہ جھکے رہیں۔اس کا فضل اور رحم مانگتے ہوئے ہمیشہ اس کی طرف جھکیں اور اس زمانہ کا، حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو ماننے والوں کا ہتھیار ہی یہ دعا ہے کہ اس کے بغیر ہمارا گزارہ ہو ہی نہیں سکتا۔“ الفضل انٹر نیشنل 23 تا 29 جنوری 2004ء)