مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 175
مشعل راه جلد پنجم 175 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی آپ کے پیچھے جاتا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خصوص خوشبو کی وجہ سے اسے پتہ چل جاتا تھا کہ حضور ا بھی یہاں سے گزر کر گئے ہیں۔( تاریخ الکبیر للبخاری نمبر ۷۹۲۴) حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی جمعے کے دن غسل کرے اور جہاں تک صفائی کر سکتا ہے صفائی کرے اور تیل لگائے اور اپنے گھر میں موجود خوشبو میں سے کچھ لگائے ، پھر نماز کے لئے نکلے تو اس جمعے سے لے کر اگلے جمعے تک اس کے تمام گناہ بخش دیئے جائیں گے۔( بخاری۔کتاب الصلوۃ باب الدهن للجمعة ) تو یہاں اس سے یہ مراد ہے کہ نیت یہ ہو کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ خوشبو لگا کر مسجد میں جاؤ تا کہ اس کے بندوں کو، ساتھ بیٹھے ہووں کو تکلیف نہ ہو۔اللہ تعالیٰ کو بھی خوشبو اور صفائی پسند ہے۔یہ نہیں کہ اس حکم کے مطابق تیار ہوکر جمعہ پڑھ لیا اور سارا ہفتہ اس کے بندوں کو تکلیف دیتے رہے تو گناہ بخشے گئے۔عمل کا دارو مدار نیتوں پر ہے،اس حدیث کو بھی سامنے رکھنا ہوگا نیت نیک ہو تب ثواب بھی ملتا ہے۔دانتوں کی صفائی کی اہمیت دانتوں کی صفائی کے بارے میں روایت ہے، حضرت عائشہؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، مسواک کرنے سے منہ کی صفائی ہوتی ہے۔خدا کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے اور ایک روایت میں ہے کہ آنکھ کی روشنی بڑھتی ہے۔(بخاری۔کتاب الصوم باب سواک الرطب واليابس للصائم ) پھر اسی بارے میں دوسری روایت ہے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اگر مجھے اپنی امت کی یا لوگوں کی تکلیف کا خیال نہ ہوتا تو میں ان کو یہ حکم دیتا کہ ہر نماز پر مسواک کیا کریں۔( بخاری۔کتاب الصلوۃ بالسواک یوم الجمعة ) اب بعض لوگوں کے منہ سے بو آتی ہے۔ان کو بھی اس بات کا خیال رکھنا چاہیے، لوگوں کی تکلیف کا احساس ہونا چاہیے۔حضرت حذیفہ بیان کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو بیدار ہوتے تھے تو مسواک سے اپنا منہ صاف کیا کرتے تھے۔آج کل ڈاکٹر اپنی تحقیق کے مطابق یہ کہتے ہیں کہ صبح شام ضرور برش کرنا چاہیے۔رات کو سونے سے پہلے اور صبح اٹھ کر۔ورنہ بیماریاں پیدا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔بلکہ ایک تحقیق یہ بھی کہتی ہے کہ آدمی جب صبح اٹھتا ہے تو اس کے دانتوں پر چھ سومختلف سپیشیز (species) کے لا تعداد بیکٹیریا ہوتے ہیں۔سپیشیز (species ) ہی چھ سو ہوتی ہیں جو دانتوں پر لگی ہوتی ہیں اور تعداد کتنی