مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 68
مشعل راه جلد پنجم 68 * ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی میرے پیارے خدام الاحمدیہ واطفال الاحمدیہ آسٹریلیا السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ناظم صاحب اعلی مجلس خدام الاحمدیہ آسٹریلیا نے اطلاع دی ہے کہ آپ کا سالانہ اجتماع ۳ تا ۱۵ اکتوبر ۲۰۰۳ ء سڈنی میں منعقد ہو رہا ہے۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس اجتماع کو ہر لحاظ سے با برکت فرمائے اور آپ روحانی تبدیلی کے ساتھ اپنے اپنے گھروں کولوٹیں۔یہ ایام ذکر الہی میں گزار ہیں اور اجتماع سے زیادہ سے زیادہ روحانی فائدہ حاصل کر کے جائیں۔آپ کو میرا اس اجتماع کے موقع پر یہ پیغام ہے کہ نمازوں کی ادائیگی کی طرف خصوصی توجہ دیں اور اس کے لئے غیر معمولی محنت کریں۔کیونکہ یہ مرکزی چیز ہے اور اگر یہ سنور جائے تو سب کچھ سنور جائے گا۔اسی سے ساری ترقیاں وابستہ ہیں۔خدا تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ وہ مومن کامیاب ہو گئے جو اپنی نمازوں کی حفاظت کرتے ہیں۔اس لئے خدام اور اطفال کے لئے میرا یہ پیغام ہے کہ وہ بچپن سے ہی اس اہم فریضہ کی طرف توجہ دیں۔بچپن میں اگر عادت پختہ ہو جائے گی تو پھر باقی زندگی میں آپ نمازوں کی حفاظت کرنے والے بن جائیں گے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ قیامت کے دن سب سے پہلے جس چیز کا حساب لیا جائے گا وہ نماز ہے۔اگر یہ حساب ٹھیک رہا تو انسان کامیاب ہو گیا۔اور اس نے نجات پالی۔اگر یہ حساب خراب ہوا ہو تو وہ نا کام ہو گیا اور گھاٹے میں رہا۔اللہ کرے آپ میں سے ہر خادم اور طفل میری اس نصیحت کو سینے سے لگائے۔اور یہ عہد کر کے اس اجتماع سے واپس جائے کہ وہ نمازوں کی حفاظت کرے گا۔نماز ہی ہے جس نے حقیقت میں اس دنیا کو ( دین حق) کے لئے فتح کرنا ہے۔دنیا کی فتح کی خوا ہیں لغو ہیں اگر ہم اپنے نفسوں پر فتح نہ پاسکیں۔اپنے نفسوں کو خدا کے حضور جھکا ئیں اور اس کی عبادت کے حق کو ادا کریں۔اللہ آپ