مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 100
مشعل راه جلد پنجم 100 ارشادات حضرت خلیفہ المسح الخامس ایدہ اللہ تعالی اپنے اندر اور اپنی نسلوں میں بھی نظام جماعت کا احترام پیدا کریں اصل میں تو امراء صدران، عہدیداران یا کارکنان جو بھی ہیں ان کا اصل کام تو یہ ہے کہ اپنے اندر بھی اور لوگوں میں بھی نظام جماعت کا احترام پیدا کیا جائے۔اور اسی طرح جماعت کے تمام افراد کا بھی یہی کام ہے کہ اپنے اندر بھی اور اپنی نسلوں میں بھی جماعت کا احترام پیدا کریں۔نظام جماعت کا احترام پیدا کریں۔حضرت مصلح موعود نے تو فرمایا تھا کہ جو نصائح میں عہدیداران کے لئے کرتا ہوں اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ صرف عہد یداران کے لئے ہیں۔بلکہ تمام افرادِ جماعت مخاطب ہوتے ہیں اور ان کو بھی یہ نصائح ہیں۔ہوسکتا ہے کہ کل کو ایک عہدیدار کے ایک جگہ سے دوسری جگہ چلے جانے کی وجہ سے یا بیمار ہو جانے کی وجہ سے یا بڑھاپے کی وجہ سے یا فوت ہو جانے کی وجہ سے، کوئی دوسرا شخص اس کے عہدے کے لئے مقرر کر دیا جائے۔پھر انتخابات بھی ہوتے ہیں، عہدے بدلتے بھی رہتے ہیں تو ہر ایک کو اپنے ذہن میں یہ سوچ رکھنی چاہیے کہ جب بھی وہ عہد یدار بنیں گے وہ ایک خادم کے طور پر خدمت کرنے کے لئے بنیں گے۔بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ عہد یدار بدلے بھی جاتے ہیں۔خلیفہ وقت خود بھی اپنی مرضی سے بعض عہدوں کو تبدیل کر دیتے ہیں۔تو بہر حال نئے آنے والے شامل ہوتے ہیں اور نئے آنے والوں کی بھی یہی سوچ ہونی چاہیے اور اگر بنیادی ٹرینگ ہوگی تو اس سوچ کے ساتھ جو عہدہ ملے گا ان کو کام کرنے کی سہولت بھی رہے گی۔تو جیسا کہ میں نے کہا ہر شخص کو اس ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے کہ اس کو نظام جماعت کا احترام کرنا ہے اور دوسروں میں بھی یہ احترام پیدا کرنا ہے تو خلیفہ وقت کی تسلی بھی ہوگی کہ ہاں ہر جگہ کام کرنے والے کارکنان نظام کو سمجھنے والے کارکنان ، کامل اطاعت کرنے والے کارکنان میسر آ سکتے ہیں۔تو بہر حال جیسا کہ میں نے کہا کہ اصل کام نظام جماعت کا احترام قائم کرنا ہے اور اس کو صحیح خطوط پر چلانا ہے۔تو اس کے لئے عہد یداران کو، کارکنان کو دو طرح کے لوگوں سے واسطہ پڑتا ہے۔ایک تو وہ ہیں جو جماعت کے عام ممبر ہیں، جتنے زیادہ یہ مضبوط ہوں گے جتنا زیادہ ہر شخص کا نظام سے تعلق ہوگا، جتنی زیادہ ان میں اطاعت ہوگی۔جتنی زیادہ قربانی کا ان میں مادہ ہوگا اتنا ہی زیادہ نظام جماعت مضبوط ہوگا اور یہ چیزیں ان میں کس طرح پیدا کی جائیں ؟ اس سلسلہ میں عہد یداران کے فرائض کیا ہیں؟ اس کا میں اوپر تذکرہ کر چکا ہوں۔اگر وہ پیار، محبت کا سلوک رکھیں گے تو یہ باتیں لوگوں میں پیدا ہوتی