مشعل راہ ۔ جلد پنجم (حصہ اوّل) — Page 87
مشعل راه جلد پنجم 87 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالی جس نے ہمیں اس دنیا میں بھیجا ہے کہ ہم اس کی عبادت کریں۔اور یہ باتیں اپنی اولادوں کے ذہنوں میں بھی ڈالیں۔اپنے بچوں کے لئے ہمیشہ دعائیں کرتی رہیں پھر ہر وقت یہ بھی ذہن میں رہے کہ یہ مختلف وقتوں میں ہم نے جو نمازیں پڑھی ہیں ان کا اثر اب ہمارے ذہنوں پر ہر وقت قائم رہنا چاہیے ہر کام کرتے وقت اللہ کے نام سے شروع کیا جائے۔اللہ کے ذکر سے زبانیں تر رکھی جائیں درود شریف پڑھا جائے تو خدا تک پہنچنے کا راستہ اب رسول اللہ ” کے ذریعہ سے ہی ہے، بچوں کواس ما حول میں رکھیں۔حضرت خلیفتہ المسیح الثالث رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا تھا، ایک دفعہ عورتوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہ۔سکول بھجوانے کے لئے ویسے بھی جب مائیں اپنے بچوں کو تیار کر رہی ہوتی ہیں اس وقت بھی ساتھ ساتھ بچوں کے لئے دعائیں کرتی جائیں۔تو اس سے ایک تو بچوں میں بھی دعائیں کرنے کی عادت پیدا ہو جائے گی دوسرے ان بچوں کو اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا وارث بنا رہی ہوں گی آپ ان دعاؤں کے ذریعے سے اور یہ بچے جب بھی آپ سے جدا ہوں گے وقت گزاریں گے سکول کا یا جہاں بھی کھیلنے گئے ہیں تو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت میں ہوں گے ان دعاؤں کے حصار میں ہوں گے جو آپ ان کے لئے ہر وقت کرتی رہتی ہیں پھر خاوندوں کو بھی توجہ دلائیں نمازوں کے لئے انہیں اٹھا ئیں خاوند بیوی کونماز کے لئے اٹھانا اور بیوی کا خاوند کو نماز کے لئے اٹھا نا دونوں کو حدیثوں میں آیا ہے کہ ثواب ہوتا ہے اس کا۔ہمیشہ یا درکھیں کہ انسان کی پیدائش کا مقصد اللہ تعالیٰ کی عبادت ہے۔یہ دنیاوی چیز یں تو عارضی ہیں ختم ہو جائیں گی۔ساٹھ ، ستر ، اسی سال کی عمر میں اللہ کے حضور حاضر ہونا ہی ہے اللہ تعالیٰ ہم سب کو ان نیکیوں پر قائم کرے اور آپ سب اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل کرنے والی ہوں اور جماعت کی تعلیم پر عمل کرنے والی ہوں۔جماعت کا وقار بلند کرنے والی ہو اور اس اجتماع میں جو کچھ آپ نے حاصل کیا اس پر اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ کو عمل کرنے کی توفیق دے۔