مشعل راہ جلد سوم — Page 699
مشعل راه جلد سوم ایسے ماں باپ بہت ہیں دنیا میں۔699 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ ایک سنن ابو داؤد میں روایت ہے۔حضرت ابن عباس بیان کرتے ہیں کہ ایک کنواری لڑکی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئی اور بیان کیا کہ اس کے والد نے اس کی شادی کی ہے اور یہ شادی اسے ناپسند ہے۔چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے اختیار دیا کہ وہ چاہے تو اس نکاح کو قائم رکھے اور اگر چاہے تو اسے رد کر دے)۔(سنن ابی داؤد باب فی البكر يزوجها ابوها ولا يشارها ) یہ بھی ایک خرابی ہے جو آج کل بھی جاری ہے اور مجھے کل پرسوں ہی ایک بچی کا خط آیا کہ میرے ماں باپ نے زبر دستی جرمنی میں میری ایک جگہ شادی کی ہوئی ہے اور غالبا اس خیال سے کہ میں غیر ملک میں چلی جاؤں گی اور بہت خوش رہوں گی۔لیکن میرا دل بالکل نہیں مان رہا۔دعا استخارہ کرتی ہوں لیکن طبیعت میں بے حد تردد ہے۔تو وہ مجھ پر زبردستی کر رہے ہیں۔میں نے اصلاح و ارشاد کو لکھا ہے کہ فوری طور پر توجہ کریں۔کوئی حق نہیں ہے ماں باپ کا اپنی بیٹیوں کی مرضی کے خلاف شادی کرنا۔پوری تحقیق کرنی چاہیے اور اکثر ماں باپ کو جب سمجھایا جاتا ہے تو اللہ کے فضل سے وہ سمجھ بھی جاتے ہیں۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تو منگنی چھوڑ نکاح کا بھی ایک ذکر کیا ہے کہ اگر نکاح بھی ہو چکا ہوتو پھر بھی اس کو اختیار ہے چاہے۔تو رد کرے، چاہے تو قبول کرے۔ابن ماجه ابواب الادب باب بر الوالد میں مروی ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے بچوں سے عزت کے ساتھ پیش آؤ اور ان کی اچھی تربیت کرو۔ہمارے بعض رواجوں کے مطابق بعض لوگوں میں خاص طور پر یو پی میں یہ خوبی پائی جاتی ہے کہ بچوں سے عزت سے پیش آتے ہیں۔ان کو آپ کر کے مخاطب کرتے ہیں اور یہ ایک رسم وہاں چلی ہوئی ہے مگر ہے بہت پیاری رسم۔بچوں کو اگر آپ نہیں کہہ سکتے تو کم سے کم پیار سے تو مخاطب کریں۔ان کے دل میں یہ خیال ہو کہ میرا احترام ہے اور یہی احترام پھر آگے جا کر آپ کے لئے ان کے دلوں میں پیدا ہوگا۔ترمذی ابواب البر والصلۃ میں مروی ہے کہ حضرت ایوب رضی اللہ تعالیٰ عنہ اپنے والد اور پھر اپنے دادا کے حوالہ سے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔اچھی تربیت سے بڑھ کر کوئی بہترین اعلی تحفہ نہیں جو باپ اپنی اولادکو دے سکتا ہو۔وہ ساری عمر اس کے کام آئے گا۔مال و دولت دینا، دعا کرنا وہ