مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 63 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 63

مشعل راه جلد سوم 63 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی رہتے ہیں ان کو پہلے سے بھی زیادہ بڑھ کر نعمت ملتی ہے۔یعنی دنیا کی نعمتیں قبولیت کے رنگ میں جو ملنی تھیں ان کے بدلہ میں اللہ کی محبت پہلے سے بڑھی ہوئی شکل میں مل جاتی ہے۔تو آج میں آپ کو یہ مضمون سکھانا چاہتا ہوں کہ آپ کی یہ عمر اپنے رب سے محبت کرنے کی عمر ہے اور ان عادات کے پیدا کرنے کی عمر ہے جن کے ساتھ اپنے رب سے پیار کیا جاتا ہے۔پس اپنے رب سے پیار کرنا شروع کریں۔پھر دیکھیں کہ مستقبل میں احمدیت کے لئے کس طرح اولیاء اللہ پیدا ہوں گے۔دوسری باتیں اس کے مقابل پر بظاہر بہت ادنی اور بالکل چھوٹی چھوٹی ہیں لیکن میرے نزدیک بہت بڑی اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ان کا بھی درحقیقت اللہ کی محبت سے تعلق ہے۔آپ نے عہد کیا ہے اور ہر دفعہ کرتے ہیں کہ میں کسی کو گالی نہیں دوں گا اور دیتے ہیں۔یہ کیسا عہد ہے اور یہ عہد کرتے ہیں سچائی کے عہد کے بعد۔اس سے پہلے ابھی یہ عہد کر چکے ہوتے ہیں کہ میں ہمیشہ سچ بولوں گا اور اچھا سچ بولتے ہیں کہ معاً بعد جو وعدہ کرتے ہیں اسی کو جھٹلا دیتے ہیں۔یعنی نہ سچ بولنے والا وعدہ سچا اور نہ گالی نہ دینے والا وعدہ سچا۔تو ایسے لوگوں سے تو پھر خدا محبت نہیں کرتا۔اللہ تعالیٰ کی محبت کے لئے تو کچھ بنیادی صفات بھی ہونی چاہئیں۔ان صفات میں سے ایک یہ ہے کہ اپنی زبان کو پاک رکھیں۔اپنے دل کو پاک رکھیں۔مہمان نے آنا ہوتا ہے تو گھر والے صفائی کیا کرتے ہیں۔بعض بڑے گندے گھر ہوا کرتے ہیں۔ان کو بھی مائیں دھو لیتی ہیں۔صاف کر لیتی ہیں کہ کوئی بونہ آئے۔معزز مہمان گھر میں آ رہا ہے۔برات آتی ہے تو دیکھیں کیسے گھر سج جاتے ہیں۔تو کیا اللہ ہی وہ مہمان ہے جس کے لئے گھر کو گندار کھا جائے اور پرواہ نہ کی جائے اور کہا جائے کہ پھر بھی تو داخل ہو۔یہ ٹھیک ہے کہ ہم اس کی نعمتوں کا حق ادا نہیں کر سکتے۔ہم پھر بھی گندے کے گندے ہی رہیں گے۔لیکن خلوص نیت کے ساتھ اپنی زبان ، اپنے دل کو پاک کرنے کی کوشش تو ضروری ہے۔اسی زبان سے آپ ذکر الہی کریں گے۔اسی زبان سے اللہ کا شکر ادا کریں گے۔جو برتن کسی اچھے کام کے لئے استعمال کیا جائے اس کو گندے کام کے لئے تو استعمال نہیں کیا کرتے۔کبھی کسی نا پاک برتن میں بھی کسی کو کھانا کھاتے دیکھا ہے؟ کتوں کے برتن الگ ہوتے ہیں۔انسانوں کے برتن الگ ہوتے ہیں۔گندگی کے لئے برتن الگ ہوتے ہیں۔اچھے کاموں کے لئے برتن الگ ہوتے ہیں۔تو جب ہر برتن ایک خاص مقصد کے لئے استعمال ہوتا ہے تو زبان کا برتن بھی جس سے ذکر الہی ہونا چاہیے اس کو صاف اور پاک رکھنا آپ کا فرض ہے۔لیکن ایسی حیرت انگیز اور دکھ والی باتیں سامنے آتی ہیں کہ بعض دفعہ ربوہ کے محلوں میں بچے رستوں میں گالیاں دے رہے ہوتے ہیں اور غلیظ گالیاں دے رہے ہوتے ہیں۔عقل دنگ رہ جاتی ہے کہ