مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 62 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 62

مشعل راه جلد سوم 62 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی برداشت ہی نہیں ہو سکا۔ابھی منہ سے باہر نکل گیا۔بادشاہ نے کہا۔اب سمجھے ہوا یا ز کس کو کہتے ہیں؟ ساری قاش اس نے کھائی ہے میری محبت میں۔ایک ایک کڑوا گھونٹ بھرا ہے میرے پیار میں۔یہ جانتا تھا کہ میں اس پر احسان کرتا ہوں۔اس کو میٹھی چیزیں بھی ملتی ہیں تو کڑوی بھی اس نے اسی محبت سے قبول کر لی اور ماتھے پر ذرا بل نہیں آیا۔بلکہ یوں معلوم ہو رہا تھا کہ اتنی مزیدار چیز اس کو عطا ہوئی ہے کہ اس سے زیادہ مزیدار چیز دنیا میں ممکن ہی نہیں ہے۔یہ فرق ہوا کرتا ہے ایک محبت کے عام دعویدار میں اور ایک حقیقی ایاز یعنی ایک سچے عاشق میں۔اس لئے جب دعا کا مضمون آپ کو بتایا جاتا ہے کہ اللہ تعالیٰ دعا قبول فرماتا ہے تو سمجھ لینا چاہیے کہ وہ بچوں پر بھی رحمت فرماتا ہے۔لیکن وہ مالک ہے جب چاہے عطا فرماتا ہے، جب چاہے نہیں دیتا۔کسی دوسری آزمائش میں مبتلا کرتا ہے زیادہ انعامات کی خاطر یہ نکتہ بھی سمجھنا چاہیے کہ دوسری آزمائش محض دنیا کی کوئی آزمائش نہیں ہے۔بلکہ اس کے نتیجہ میں انعام نازل ہوتے ہیں جس طرح مال کی آزمائش کے نتیجہ میں انعام ملتے ہیں۔میں نے بیان کیا تھا کہ جب ماں کوئی چیز نہیں دیتی اور بچہ ہنستا ہے، خوش ہوتا ہے اور کہتا ہے۔اماں ٹھیک ہے جس طرح آپ کی مرضی اس طرح میں بھی راضی ہوں۔تو ماں کا دل بے اختیار چاہتا ہے کہ میں سب کچھ اس پر نچھاور کر دوں۔اسی طرح اللہ تعالیٰ کو جذبات میں انسان سے مشابہ نہیں لیکن اس کا سلوک وہی ہے۔کیونکہ اس نے اپنے سلوک کے مطابق فطرتیں عطا فرمائی ہیں۔اس کے جذبات میں فانی انسانوں کی طرح ہیجان تو نہیں ہوتا لیکن اس کی صفات حسنہ اس طرح ہیں کہ اس نے تخلیق میں اپنی صفات کے رنگ رکھ دیئے ہیں اور اس نے اپنی محبت کے بہت سے رنگ ماں میں رکھے ہیں۔چنانچہ اس میں یہی حکمت ہے کہ جب خدا کسی بات پر بچہ سے ہاتھ روک لیتا ہے اور وہ ختی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔مثلاً پاس ہونے کی دعا کر رہا ہے۔بہت لیٹ (Late) اور گھبرا گھبرا کر کہتا ہے۔اے اللہ! پڑھا تو میں نے نہیں۔پاس ضرور کر دے۔کبھی خدافضل بھی کر دیتا ہے۔معجزہ بھی دکھا دیتا ہے۔کبھی نہیں بھی دیکھا تا۔یہ بتانے کے لئے کہ دیکھو! تمہارا یہ فرض ہے کہ تم محنتیں کرو۔میں اس طرح کے (مومن) بچے نہیں چاہتا کہ سارا سال سوئے رہیں اور بعد میں دعا کر کے پاس ہو جائیں۔سارا سال کام کرو۔پھر دعا کے کرشمے دیکھو کہ میں تمہاری محنت سے کتنا زیادہ پھل دیتا ہوں۔پس خدا یہ مضمون بھی سمجھانا چاہتا ہے اور کئی قسم کی وجوہات ہو سکتی ہیں۔خدا کے لامتناہی راز ہیں۔ہمیں نہیں پتہ۔مگر کئی دفعہ دعا ئیں نہیں سنتا۔قبول نہیں ہوتیں۔جو لوگ اس وقت راضی