مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 616 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 616

مشعل راه جلد سوم 616 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ آج ہم اس کو اپنی آنکھوں سے رونما ہوتا دیکھ لیں گے۔اللہ کرے ایسا ہی ہو۔آئیے اب میرے ساتھ دعا میں شامل ہوں۔۔۔دعا کے بعد حضور نے فرمایا: ابھی بہت سے خدام نے رخصت ہو کر اپنی اپنی جماعتوں میں جانا ہے ایک یہ بھی وجہ تھی کہ میں نے اپنے لئے ساڑھے سات تک کا وقت مقرر کیا تھا کیونکہ مجھے پتا ہے کہ بہت سے دور سے آنے والے خدام کی بسیں وغیرہ تیار کھڑی ہوئی ہیں اور انہوں نے اپنی اپنی جگہ واپس پہنچنا ہے۔اس لئے ان کو میں نے اپنی دعا میں شامل کر لیا ہے آپ بھی دعائیں کرتے ہوئے واپس جائیں اللہ خیریت کی خبریں دکھائے ( آمین ) کسی کی طرف سے ہمیں کوئی دکھ کی خبر نہ پہنچے خیریت سے آئے تھے خیریت سے رہے اور خیریت ہی سے واپس جائیں۔السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔