مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 559 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 559

مشعل راه جلد سوم 559 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ بچے پیدا ہورہے ہیں ، بہت پیاری بچیاں پیدا ہو رہی ہیں، مگر ان میں بہت سے ضائع بھی ہورہے ہیں۔ایسے بھی ہیں جو ماحول کا شکار ہو گئے۔تو اس مضمون پر غور کرتے ہوئے میں نے یہ سوچا کہ آپ کے بچوں کی ایک الگ ٹیم بنائی جائے جو بچوں ہی سے پیسے اکٹھے کریں اور ان کے بھی ہر Region میں مقابلے ہوں۔سو ( بيوت الذکر ) کیلئے اس علاقے کے بچوں کی ٹیمیں ہوں اور وہ بچے جو اس وقت کام نہیں کر رہے اور جماعت سے پیچھے ہٹ رہے ہیں ان کو بھی ممبر بنایا جائے اور پھر دیکھیں کہ یہ بچے انشاء اللہ تعالیٰ کتنے زور سے آگے بڑھیں گے۔کیونکہ جرمنی کی قوم کو ابھی تک خدا تعالیٰ نے یہ فضیلت عطا فرمائی ہے کہ بچوں کے لئے الگ پیسے مقرر کرتے ہیں اور باقی دنیا میں تو یہ رواج چل رہا ہے کہ پہلے بچے کے اگر بارہ سو ہیں تو دوسرے کے (600) چھ سو ہو جائیں گے تیسرے کے تین سورہ جائیں گے۔جرمن قوم کو یہ فضیلت ہے کہ پہلے بچے کے بارہ سو ہیں تو دوسرے کے پندرہ سو (1500) ہوں گے اور تیسرے کے اور آگے بڑھیں گے۔تو یہ ایک حیرت انگیز بات ہے جو اس قوم میں پائی جاتی ہے۔جب تک ہے، خدا کرے یہ ہمیشہ جاری رہے، اس سے استفادہ کریں۔تو احمدی بچے جن کی عمر یعنی بلوغت کے بعد تک یعنی سترہ اٹھارہ سال تک کے جو کالج کے لڑکے یا سکول کے لڑکے چھوٹی عمر کے بھی ، ان سب کی ٹیمیں بنائیں ، انہی کے نگران بنائیں اور ان کو ایک ایک ( بیت الذکر ) ایک ایک گروہ کے سپرد کر دیں کہ اس کے لئے تم نے پیسے اکٹھے کرنے ہیں اور بچوں سے کرنے ہیں اور پھر جتنے ہوتے ہیں اس کو زائد سمجھیں مگر یہ جو معاملہ ہے نہ خدام الاحمدیہ کے سپرد ہوگا نہ لجنہ کے سپرد ہوگا نہ انصار اللہ کے بلکہ جماعت احمد یہ جرمنی کے سپر د ہوگا کیونکہ اس گروہ میں ہر قسم کے بچے شامل ہوں گے بچیاں بھی ہوں گی۔بچیوں کی الگ ٹیمیں بنائی جائیں گی اور چھوٹے بچے بھی ہوں گے تو ان کی ایک الگ مقابلے کی دوڑ شروع کرا دیں۔پھر ہر Region میں وہ بچے کہیں گے کہ ہم نے اللہ کے فضل سے اسے اپنے Region میں (بیت الذکر) بنانے کے لئے پہلے سال پیدا کٹھا کیا ہے، آئندہ سال یہ کریں گے اس سے اگلے سال وہ کریں گے اور اس کے علاوہ ایک عام تحریک کر دی جائے جماعت میں کہ جو لوگ ان تین سال کے لئے اپنے باقی چندوں کی ضمانت دیتے ہوئے کہ وہ اتنے ہی رہیں گے جو کچھ ہر سال پیش کر سکتے ہیں وہ لکھوا دیں اور پھر سو یا اس سے زائد ایسے آدمیوں کو تحریک کی جائے جن کو اللہ تعالیٰ نے مالی وسعت عطا فرمائی ہے اور ان سے گزارش کی جائے کہ وہ خوب غور کے بعد فیصلہ کریں کہ اگر ان میں سے کسی کو یہ توفیق ہو کہ تین سال کے اندر ایک (بیت الذکر ) بنا سکیں تو اس کا عہد لے کر آگے بڑھیں۔خواہ شروع میں یہ وعدہ نہ لکھوائیں مگر وعدے اتنے ضرور لکھوائیں کہ نمایاں طور پر جماعت کا حوصلہ