مشعل راہ جلد سوم — Page 505
505 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم لئے دعا کی ہے۔یہ میں نے کیا کیا ہے۔لیکن پھر مجھے خیال آیا کہ وہ ہٹلر عیسائی ہے اور یہ ہٹلر احمدی ہو چکا ہے۔یعنی وہ ہٹلر جس کی ترقی کی دعا سے میں گھبراتا ہوں وہ عیسائی تھا اور یہ معراحمدی ہوچکا ہے۔اس لئے اس کے لئے دعا کرنے میں کوئی حرج نہیں۔(خطبہ جمعہ فرمودہ حضرت خلیفتہ اسیح الثانی 11 جنوری 1957ء) میدوہ پیشگوئی ہے جس کے پورا ہونے کے کوئی معمولی سے بھی آثارا بھی افق پر ظاہر نہیں ہوئے تھے جب یہ پیشگوئی کی گئی تھی اور اس کے بعد کے جو انقلابات برصغیر ہندو پاکستان میں خصوصیت سے پاکستان میں رونما ہوئے ان کے نتیجے میں بکثرت احمدیوں کو اس ملک میں پہنچنے کی اور پناہ حاصل کرنے کی توفیق ملچر من قوم نے کھلے دل کے ساتھ اور وسعت قلب کے ساتھ آپ کے لئے اپنے دروازے کھولے۔یہ الہی تقدیریتی اور یہ قوم اس تقدیر کے تابع مجبور تھی کہ آپ کے ساتھ غیر معمولی حسن سلوک کرے اور اس میں خدا کا یہ منشاء مقدر تھا کہ آپ کے ذریعے پھر اس قوم کو ہدایت ملے۔پس ہٹلر جو اس قوم کے رہنماؤں میں ایک ایسا رہنما ہے جس کے دور میں ساری قوم ایک ہاتھ کی طرح اٹھتی اور ایک ہاتھ کی طرح بیٹھتی تھی۔اس کا مسلک چاہے درست تھا یا غلط لیکن جو وہ کہتا تھا اس کی تائید کرتی تھی۔اس کا رڈیا میں حضرت مصلح موعود کے پاس حاضر ہونا اور احمدی ہو جانا بتا تا ہے کہ اس قوم میں نیکی کی بڑی صلاحیتیں موجود ہیں اور ہرگز بعید نہیں کہ اس قوم کے رہنما احمدیت کی طرف مائل ہوں اور ان کے ساتھ ساری قوم کا میلان احمدیت کی طرف ہو جائے۔یہ پیشگوئی خدا کے ہاں مقدر ہے۔لیکن ایسی تقدیروں میں اسباب کا بھی بہت دخل ہوا کرتا ہے۔بعض ایسی تقدیریں ہیں جنہیں بہر حال پورا ہونا ہے مگر زمانے کے متعلق یقین سے ہم نہیں کہہ سکتے کہ اس زمانے میں پوری ہوں گی یا آئندہ کسی زمانے میں پوری ہوں گی۔زمانے کا فیصلہ انسانوں کا کردار کرتا ہے مومنین کا کردار کرتا ہے۔چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ الصلوۃ والسلام سے جو موعود زمین کے دیئے جانے کا وعدہ تھا اس زمین کے وعدہ دینے میں اللہ تعالیٰ نے قوم کی بدعملی کی وجہ سے تاخیر کر دی۔حالانکہ خدا کے وعدہ نے بہر حال پورا ہونا تھا اور بالآخر پورا ہوا۔پس اس بات میں تو ایک ادنی بھی شک نہیں کہ ۱۹۴۵ء میں جو عظیم الشان رویا حضرت مصلح موعود کو دکھائی گئی یہ لازماً پوری ہوگی۔یہ خدا کا پیغام ہے جسے کوئی ٹال نہیں سکتا اور آپ وہ خوش نصیب ہیں جن کے ذریعے اس رؤیا کے پورا ہونے کی داغ بیل ڈال دی گئی اور اس لحاظ سے آپ کی جماعت کو دنیا کی جماعتوں میں ایک غیر معمولی اہمیت اور انفرادیت حاصل ہو جاتی ہے کیونکہ ایک ملک کی تقدیر بدلنے کی خوشخبری دی گئی ہے اور جرمنی کی جماعت کے ذریعے یہ کام ہونا ہے۔ابھی جماعت یہاں تھی بھی نہیں تو یہ پیشگوئی کی گئی۔اب خدا کے فضل سے یہاں جماعت مضبوطی سے قائم