مشعل راہ جلد سوم — Page 385
مشعل راه جلد سوم 385 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی طرف بلانے کی بجائے بدیوں کی طرف دھکیلتا ہے اور ایسی نصیحتیں نہ اس کے کام آتی ہیں اور نہ اُن کے کام آتی ہیں جن کو نصیحت کی جاتی ہے۔خشک نصیحتوں والے ملک کئی ملک ہیں جو مثال کے طور پر آپ کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں ان میں خدا کے نام پر کئی تحریکات پہنچائی جارہی ہیں لیکن کوئی بھی اثر نہیں رکھتے۔کیونکہ وہ نصیحتیں تقویٰ سے عاری ہیں وہ نصیحتیں دعا سے عاری ہیں۔جماعت احمدیہ کو ایسا نہیں بننا۔جماعت احمدیہ تمام دنیا کے لئے آج وہ آخری نمونہ ہے جو حضرت محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم کے نمونے کا احیاء ہے۔اگر یہ نمونہ جماعت احمدیہ میں زندہ نہ ہوا تو ساری دنیا ہمیشہ کے لئے مر جائے گی۔اس لئے حضرت بانی سلسلہ کے الفاظ میں میں کہتا ہوں کہ تم خدا کی وہ آخری جماعت ہو جس پر کائنات کے خدا کی نظر ہے۔جس سے ساری دنیا کی زندگی وابستہ ہوچکی ہے اور یہ عظیم الشان کام دعا کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہے اور یہ عظیم الشان کام ممکن نہیں ہے جب تک آپ خدا تعالیٰ کی عبادت کرنے والی نسلیں اپنے پیچھے چھوڑ کر نہ جائیں جب تک ایسا نہ ہو کہ مرنے سے پہلے آپ کی نظریں اپنی اولاد کے چہروں پر اس طرح پڑ رہی ہوں کہ آپ کے دل سکینت واطمینان سے بھر جائیں کہ ہاں ہم نے خدا کی راہ میں عبادت کرنے والی اولا د پیچھے چھوڑی ہے۔جب تک ان کا تقویٰ نہ آپ دیکھیں اس وقت تک آپ کی زندگی بھی بیکار ہے اور آپ کی موت بھی بے کار ہے۔اس لئے اس امر کی طرف بہت زیادہ گہری توجہ دیں۔ہر وقت بے قراری محسوس کریں کیوں آپ چین سے بیٹھتے ہیں جب آپ اپنی اولا دکو اپنے گھر میں بے نماز دیکھتے ہیں۔آغا زسفرانجام سفر تو نہیں پھر جب آپ غور کریں گے تو آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ آغاز سر کوئی انجام سفر تو نہیں۔یہ سفرتو ایسا ہے جس میں لامتناہی مراحل آتے ہیں۔اب بظاہر اپنی اولا د کو اگر دعاؤں کی مدد سے نماز پر قائم بھی کردیں اور غور سے مطالعہ کریں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ بہت سے نماز کے ایسے آداب ہیں جن سے وہ عاری ہیں۔بہت سے نماز کے ایسے فوائد ہیں جو ان کو ملنے چاہئیں اور نہیں مل رہے نماز ان کی توجہ دنیا سے ہٹا کر دین کی طرف نہیں کرتی۔ان کا دل اسی طرح دنیا میں اٹکا ہوا ہے جس طرح نماز پڑھنے سے پہلے اٹکا ہوا تھا۔پس