مشعل راہ جلد سوم — Page 370
370 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم قرآن کریم کی بہت تھوڑی سورتیں حفظ کرتے ہیں۔میں نے اس بارہ میں جوسرسری جائزہ لیا ہے اس سے معلوم ہوا ہے کہ بعض دفعہ تو سوائے قُلْ هُوَ اللهُ ( سورہ اخلاص) کے ان کو کوئی بھی سورۃ یاد نہیں ہوتی۔اور یہ ایک بہت ہی نا پسندیدہ بات ہے۔احمدیوں کو جس حد تک قرآن کریم حفظ ہو سکے حفظ کرنا چاہیے اور بالعموم اتنی کوشش تو کرنی چاہیے کہ سارا قرآن کریم انہیں تو ایک پارے کے برابر مختلف جگہوں سے حفظ ہواور اگر اتنی بھی توفیق نہیں تو بچوں کو کم سے کم چیدہ چیدہ اتنی سورتیں یاد ہو جانی چاہئیں کہ وہ مختلف نمازوں میں مختلف سورتیں پڑھ سکیں۔عموماً وہ احمدی جن کی تربیت اس لحاظ سے نہیں ہوئی وہ سورہ فاتحہ کے بعد ہر رکعت میں قُلْ هُوَ الله ہی پڑھ لیتے ہیں اور وہ بھی ایک ایسی روٹین (Routine) بن جاتی ہے کہ ان کو قُلْ هُوَ اللهُ کی بھی کوئی سمجھ نہیں آتی کہ کیا پڑھ رہے ہیں۔تنوع سے ذہن بیدار ہوتا ہے۔سورۃ فاتحہ کے مضامین لامتناہی ہیں جب آپ سورہ فاتحہ کے بعد سورتیں بدلتے ہیں تو اس کے نتیجہ میں توجہ خاص طور پر نئے مضمون کی طرف مرکوز ہو جاتی ہے۔اب یہ سوال پیدا ہو سکتا ہے کہ پھر سورہ فاتحہ کا کیوں حکم ہے کہ وہ ہر رکعت میں پڑھی جائے تو اس کا جواب یہ ہے کہ سورۃ فاتحہ ام القرآن ہے اور ہر دوسری سورۃ اس کے اندر شامل ہے لیکن سورہ فاتحہ ہر سورۃ میں یا ہر آیت میں شامل نہیں ہے اس لئے سورہ فاتحہ کے مضامین تو اتنے لامتناہی ہیں اتنے وسیع ہیں کہ اگر ایک انسان غور کی عادت ڈالے اور ساری عمر غور کر تار ہے تو سورہ فاتحہ کے مضامین اس کے لئے ختم نہیں ہو سکتے۔نسلاً بعد نسل قوموں کے لئے یہ مضامین ختم نہیں ہو سکتے۔قرآن کریم کی دیگر آیات میں بھی بہت گہرائی ہے بہت وسعت ہے مگر جب قرآن کریم میں سے بعض حصوں کا بعض سے مقابلہ کیا جائے تو ہر ایک کے متعلق بعینہ یہ بات صادق نہیں آتی اس لئے سورہ فاتحہ تو نماز کی جان ہے۔اور سارے قرآن کریم کا خلاصہ ہے اسے تو بہر حال ہر صورت میں ہر رکعت میں پڑھنا ہے۔مگر فرائض کی پہلی دورکعتوں میں سورہ فاتحہ کے بعد قرآن کریم کا کوئی حصہ پڑھنے کے لئے بچوں کو کم سے کم اتنی سورتیں یاد ہونی چاہئیں کہ وہ بدل بدل کر پڑھ سکیں۔قرآن کریم کے آخر سے چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کرائی جاسکتی ہیں۔اس وقت یہ موقع ہے آج کل آپ گھر میں مل کر اکٹھے روزے رکھیں اور بچوں کی تربیت کریں ان کو سورتیں یاد کروائیں۔یاد کرنے کے لئے معین سورتیں دی جاسکتی ہیں اور اس کا تلفظ بھی ساتھ بتانا پڑے گا کیونکہ یہ تلفظ کی بہت کمزوری ہے۔بعض دفعہ جماعتیں تربیت کے سلسلہ میں چھوٹے چھوٹے پمفلٹ تیار کر