مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 10 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 10

مشعل راه جلد سوم 10 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ تبدیل نہیں کر سکتا۔پس جہاں خدا تعالیٰ نے آپ کو مالی قربانیوں کی توفیق بخشی ہے اور اللہ تعالیٰ کی راہ میں آپ نے اپنے عزیز مال فدا کرنے کی سعادت پائی ہے وہاں اس بات کو بھی فراموش نہ کریں۔اگر آپ نے اس حقیقت کو فراموش کر دیا تو یہ رحمتیں اور یہ برکتیں عارضی ثابت ہوں گی۔آپ کے ساتھ کچھ دیر چلیں گی پھر آپ کی اولادوں کے حصہ میں نہیں آئیں گی۔اس لئے سب سے اہم اور بنیادی پیغام جومیں آپ کے لئے لے کر آیا ہوں وہ یہی ہے کہ خدا کی عبادت کو قائم کریں۔ہر دل وہ عابد دل بن جائے، ہر شخص خدا کا ایسا عبادت گزار بندہ بن جائے کہ ہر ایک احمدی فرد کے لئے اللہ تعالیٰ کی طرف سے خدا کے فرشتے یہ آواز بلند کر رہے ہوں کہ الَيسَ اللَّهُ بِكَافٍ عَبْدَهُ اليسَ اللَّهُ بِكَافِ عَبْدَهُ اليسَ اللهُ بِكَافِ عَبْدَهُ اليسَ اللهُ بِكَافِ عَبْدَهُ یہی ہے ہماری زندگی کا راز۔اسی میں جماعت احمدیہ کی اجتماعی زندگی ہے۔اسی میں ہم سب کی انفرادی زندگی ہے۔اس لئے عبادت کی لذت حاصل کرنے کی کوشش کریں۔ظاہری عبادت جو محض اُٹھنے اور بیٹھنے کی حد تک محدو درہنے والی عبادت ہے وہ کوئی حقیقت نہیں رکھتی۔یہ تو ایک برتن ہے اس برتن کو محبت سے بھرنا پڑے گا۔کیونکہ خدا کی راہ میں خالی برتن قبول نہیں ہوا کرتے۔اللہ کی راہ میں پیار اور عشق اور محبت کا وہ دودھ قبول ہوتا ہے جو ان برتنوں کے اندر ہوتا ہے۔اس لئے اس کی فکر کریں۔اپنی عبادت کا ظاہر بھی قائم کریں کیونکہ اگر ظاہر قائم نہ ہو یا مثلاً برتن نہ ہو تو دودھ کی حفاظت کا کوئی انتظام نہیں ہوتا لیکن خالی برتن بھی کوئی معنی نہیں رکھتا۔اس لئے عبادت کے سلسلہ میں دو باتوں کی طرف میں آپ کی توجہ مبذول کروانی چاہتا ہوں۔اول یہ کہ پانچ وقت نماز کی عادت ڈالیں۔یہ مومن کی زندگی کی حفاظت کے لئے ضروری ہے۔دوسرے یہ کہ ہر نماز کو اللہ کی محبت کے رنگ سے بھرنے کی کوشش کریں۔اگر ایک نماز بھی انسان کو ایسی نصیب ہو جائے جس میں اللہ تعالیٰ کا عشق موجزن ہو تو وہی نماز ہمیشہ کے لئے اس کی نجات کی ضمانت بن جایا کرتی ہے۔چنانچہ لیلۃ القدر میں یہی راز ہے، پیغام ہے کہ بعض اوقات انسان کو ایک ایسی عبادت