مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 99 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 99

مشعل راه جلد سوم 99 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی زبانوں میں مہارت کو خاص اہمیت حاصل ہونی چاہیے۔ساری دنیا میں احمدی طلبہ کی تنظیمیں ناظر صاحب تعلیم کو اس ضمن میں تمام دنیا کی احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشنز کو ہدایت دینی چاہیے۔ناظر تعلیم کی حیثیت سے نہیں بلکہ احمد یہ سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے پیٹرن کی حیثیت سے۔یہ اس کی دوسری شاخ ہے جس کی طرف میں آپ کو توجہ دلاتا ہوں کہ ابھی تک جماعت احمدیہ کی احمدیہ کالجیٹ ایسوسی ایشن عملاً پاکستان تک ہی محدود ہے۔حالانکہ اس کو ساری دنیا میں وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔بحیثیت ناظر تعلیم تو وہ صدر انجمن احمدیہ کے نمائندہ ہیں جن کا دائرہ کار پاکستان تک محدود ہے لیکن ان کو آپ کا سر پرست بحیثیت ناظر تعلیم نہیں بنایا گیا بلکہ بحیثیت میاں غلام احمد صاحب اپنی ذاتی حیثیت سے وہ آپ کے پیٹرن ہیں اور اس حیثیت سے بطور (Patron) پیٹرن یا سر پرست ایسوسی ایشن اُن کا دائرہ کا رساری دنیا پر وسیع ہے۔تمام دنیا میں احمدی طلبہ کی تنظیمیں قائم ہونی چاہئیں۔یہاں اب ایک مضبوط Base یعنی بنیاد اللہ تعالیٰ کے فضل سے قائم ہو چکی ہے۔نائیین کی تیاری ضروری ہے اور آپ کی تنظیم میں خدا کے فضل سے بڑے اچھے کام کرنے والے نوجوان آگے آچکے ہیں۔مجھے امید ہے کہ وہ انشاء اللہ تعالیٰ اپنے نائین بکثرت ایسے تیار کریں گے کہ کسی وقت بھی یہ احساس پیدا نہ ہو کہ یہ ٹیم نکل گئی تو خلا پیدا ہو گیا، وہ ٹیم نکل گئی تو خلا پیدا ہو گیا۔قومی زندگی میں اگر ایک ٹیم کے نکلنے سے خلا پیدا ہو تو اس ٹیم کی بد قسمتی ہے جس نے اپنے پیچھے آدمی تیار نہیں کئے۔یہ کوئی فخر کی بات نہیں ہے کہ چندلڑ کے نکل گئے تو خلا پیدا ہو گیا۔ان کے اوپر یہ ایک دھبہ ہے جنہوں نے اپنے پیچھے خلا چھوڑا ہے کیونکہ اچھے کارکن اپنے ہرگز خلا نہیں چھوڑا کرتے وہ دور کی نظر رکھتے ہیں۔وہ اپنے پیچھے تیاریاں کرتے چلے جاتے ہیں۔نسل کی نسل تیار کرتے چلے جاتے ہیں۔اس لئے یہاں اچھے کارکنوں کا دائرہ بڑھائیں کیونکہ اس وقت میں یہ سمجھتا ہوں کہ بنیادی کام کرنے والے ماشاء اللہ بڑے اچھے اچھے نو جوان آپ میں موجود ہیں لیکن یہ آہستہ آہستہ نکلتے چلے جائیں گے۔اس لئے پیچھے بھی اچھے کام کرنے والے آنے چاہئیں۔