مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 98 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 98

98 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم ہو چکی ہو۔اس میں آگے بڑھنے کے پھر بہت سے مواقع پیدا ہوتے ہیں مگر بنیادی پلیٹ فارم بہر حال تعلیم سے فارغ ہونے سے پہلے پہلے تیار ہو جانا چاہیے۔بغیر وقف کئے بھی خدمت دین کا عہد ایسے نوجوان آئندہ کئی طرح سے سلسلہ کے کام آسکتے ہیں مثلاً ایک تو یہ کہ آپ میں سے بہت سے ہوں گے جو انشاء اللہ زندگیاں وقف کریں گے۔جب وقف کریں گے تو اگر کچھ ساتھ لے کر آئیں گے تو سلسلہ کوفائدہ پہنچے گا۔کچھ زبانیں ساتھ کر لے کر آئیں گے۔کچھ علم ساتھ لے کر آئیں گے تو ہم بہت جلدان کو تیار کر کے متعلقہ ممالک میں بھجوا سکتے ہیں اور دوسرا فائدہ یہ ہوگا کہ اگر وقف نہ بھی کریں گے اور نیت یہ ہوگی کہ ہم عملاً اپنی زندگی کو خدا کے لئے وقف رکھیں گے تو پھر ہوسکتا ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو یہ موقع عطا فرمائے کہ جو زبان آپ نے سیکھی ہوئی ہے اس ملک میں اپنے ذریعہ معاش کے حصول کی خاطر چلے جائیں اور جہاں جائیں وہاں ساتھ ساتھ دعوۃ الی اللہ شروع کر دیں۔وہاں تراجم شروع کر دیں وہاں خدمت دین کے جو مواقع میسر ہوں ان میں حصہ لیں اور یہ بھی ہو سکتا ہے کہ بعض اوقات بعض ممالک میں خاص ضرورت پڑتی ہے۔تو عام تحریک کر دی جاتی ہے کہ جو نو جوان آگے آئیں وہ اپنے آپ کو وقف کریں بغیر اس کے کہ سلسلہ ان کو کچھ دے۔یعنی سلسلہ ان کو با قاعدہ تنخواہ دار یا وظیفہ دار کارکن نہ رکھے بلکہ وہ اپنے طور پر نکل جائیں۔ایسی تحریکیں بھی جماعت احمدیہ کی تاریخ میں ہوتی رہی ہیں اور نو جوان بڑی بڑی قربانیاں پیش کرتے رہے ہیں۔غلبہ دین کیلئے تیاری ضروری ہے پس جب آپ نے ایک عظیم الشان کام کا بیڑا اٹھایا ہے جب یہ عہد کر لیا ہے کہ ( دین حق ) کو ساری دنیا میں غالب کرنا ہے تو اس کی کچھ تیاری بھی تو ہونی چاہیے۔تیاری کے بغیر کس طرح ( دین حق ) کو غالب کردیں گے جو بھی نیک مقصد ہوتا ہے آپ اس کی تیاری کرتے ہیں۔امتحان دینے کے لئے آپ کو کتنی تیاری کرنی پڑتی ہے۔تیاری کے بغیر تو امتحان نہیں دیے جاتے۔اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم میں واضح تعلیم دی ہے کہ دین کی خدمت کے لئے جتنی تمہاری استطاعت ہے تم اس کے مطابق تیاری جاری رکھو۔جب وقت آئے گا، ضرورت پیدا ہوگی تو پھر اپنے آپ کو پیش کر دینا۔اس لئے اس تیاری میں غیر ملکی