مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 686 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 686

686 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم جاؤ گے اور اپنے ہمیشہ دائمی گھر کی طرف روانہ ہو جاؤ گے سو ہوشیار ہو جاؤ اور اس پر آشوب زمانے کی زہر تم میں اثر نہ کرے اپنی اخلاقی حالتوں کو بہت صاف کرو کینہ اور بغض اور نخوت سے پاک ہو جاؤ اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھاؤ۔یہ آخری بات بہت ہی اہم ہے۔اخلاق اچھے ہوں گے تو یہ سب سے بڑا معجزہ ہے اس زمانے میں جب کہ ہر کس وناکس کے اخلاق بگڑ چکے ہیں۔بظاہر اخلاق پر قائم لوگ بھی دکھائی دیتے ہیں مگر کرید کر دیکھیں تو بنیادی طور پر ان اخلاق کے مالک نہیں جو ہر حال میں خدا کی خاطر ہر مشکل کے وقت بھی قائم رہتے ہیں۔کسی نہ کسی وقت اپنی نفسانیت کی خاطر ان کے اخلاق جواب دے جاتے ہیں پس حضرت مسیح موعود علیہ السلام فرماتے ہیں۔بغض اور نخوت سے پاک ہوجاؤ اور اخلاقی معجزات دنیا کو دکھاؤ یہ سب سے بڑا معجزہ ہے۔یہ ایسا معجزہ ہے کہ جس میں خفافاً اور ثقالاً ددونوں باتیں اکٹھی ہو گئیں ہیں۔دو کلمات ایسے آنحضرت نے بیان فرمائے جو زبان پر ہلکے مگر اپنے وزن میں بہت بھاری ہیں پس یہی موقع خفافا اور ثقالاً کے اکھٹے ہونے کا ہے آپ بھی اخلاق فاضلہ سیکھیں یہ بات ہلکی بھی ہے یعنی صرف اخلاق لے کر دنیا میں سفر اختیار کریں مگر اخلاق کا وزن بہت ہے اور اخلاق کا وزن جب دلوں پر پڑتا ہے تو ان کو آپ کی بات ماننے پر مجبور کر دیتا ہے۔اللہ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے۔آمین سفر کرنے والوں کے لئے قیمتی نصائح اب میں آخر پر آپ کو دعا کے لئے توجہ دلانی چاہتا ہوں آپ سب لوگ یہاں سے رخصت ہورہے ہیں رخصت کی باتیں ہورہی ہیں اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ اگلے سال ہم کس کو دیکھ سکیں گے اور کس کو نہیں دیکھ سکیں گے۔آپ بھی مجھے دیکھ سکیں گے یا نہیں۔میں بھی آپ کو دیکھ سکوں گا کہ نہیں سب اللہ کی منشاء ہیں اور اسی کی تقدیر کے تابع چلتے ہیں۔مگر جانے سے پہلے میں آپ کو یہ نصیحت کرنی چاہتا ہوں کہ ہر شخص اپنی حفاظت کے لئے پورے سامان کرے یہ تدبیر ہے جو تقدیر کے تابع ہے۔نقد یا الہی کا یہی حکم ہے کہ ہر شخص اپنے دفاع اپنے آپ کو حادثات سے بچانے اور بیماریوں سے بچانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے۔پس اسی لئے ہر سال آپ کو نصیحت کی جاتی ہے کہ جب جائیں تو تھکے ہوئے موٹر کا رنہ چلائیں۔ایسی حالت میں کار نہ چلائیں کہ خطرہ ہو کسی وقت اونگھ آ جائے اور آپ کسی حادثہ کا شکار ہو جائیں یا کوئی اور کسی حادثے کا