مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 687 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 687

مشعل راه جلد سوم 687 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ شکار ہو جائے بعض دفعہ حادثہ اس طرح بھی ہوتا ہے کہ غلطی ایک کی ہے اور خمیازہ دوسرے کو بھگتنا پڑتا ہے۔معصوم بھی بیچارے مارے جاتے ہیں اور حادثے کے نتیجے میں تکلیفیں جو ہیں وہ بہت گہری اور لمبی چلتی ہیں بض تو عارضی بھی ہیں مگر بعضوں کو چوٹیں ایسی آجاتی ہیں کہ عمر بھر بستر پر لیٹے رہتے ہیں بعضوں کی کمر کی ہڈیاں ٹوٹ جاتی ہیں اور اچھے بھلے چلتے پھرتے آدمی صاحب فراش عمر بھر کے لئے صاحب فراش ہو کر رہ جاتے ہیں۔پس ان حادثوں کی وجہ سے مجھے بہت تکلیف پہنچتی ہے جن کو خدا تعالیٰ کے بیان کردہ طریق کو اپنانے کے نتیجے میں ٹالا جاسکتا ہے حقیقت میں تو ہر چیز کا ایک وقت ہوتا ہی ہے لیکن اگر ٹالا جاسکتا ہو تو ضرور ٹالنا چاہیے۔اپنی طرف سے سب کوشش کر دیکھیں پھر اگر اللہ کی تقدیر چلے تو راضی بہ رضا ہوں۔راضی ہیں ہم اسی میں جس میں تری رضا ہو پس یہ پہلو پیش نظر رکھتے ہوئے اپنی فکر کریں احتیاط سے چلیں خیر وعافیت سے پہنچیں اور مجھے کوئی دکھ دینے والی خبر نہ بعد میں آئے کیونکہ آپ کو اس بات کا علم نہیں کہ آپ میں سے جو بھی تکلیف اٹھاتا ہے اس کی مجھے کتنی تکلیف پہنچتی ہے۔یہی خلافت کا حقیقی مضمون ہے ایک خلیفہ کے دل میں ساری جماعت کے دل دھڑک رہے ہوتے ہیں اور ساری جماعت کی تکلیفیں اس کے دل کو تکلیف پہنچا رہی ہوتی ہیں اور اسی طرح سب جماعت کی خوشیاں بھی اس کے دل میں اکٹھی ہو جاتی ہیں۔پس اللہ کرے ہمیشہ آپ کی خوشیاں پہنچتی رہیں اور آپ کی تکلیف مجھے نصیب نہ ہو کیونکہ آپ کی تکلیف میری تکلیف ہے۔اس آخری نصیحت کے بعد اب میں آپ کو اپنے ساتھ دعا میں شامل ہونے کی تحریک کرتا ہوں۔آئے ہاتھ اٹھا لیں خدا کے حضور ، اور دعا کریں۔