مشعل راہ جلد سوم — Page 600
مشعل راه جلد سوم 600 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی والسلام کی کتب کے مطالعہ کی طرف بھی متوجہ ہوں گے کیونکہ یہ وہ باتیں ہیں جن کی طرف آپ کے بچے ابھی توجہ دے نہیں سکتے۔اس لئے میں آپ کو بعد کی باتیں بھی اشارہ بتا رہا ہوں لیکن فی الحقیقت زور اس بات پر دے رہا ہوں کہ آغاز کی باتوں کو پکڑلیں اور آغاز کی باتوں پر قائم ہو جائیں، باقی باتیں اللہ سنبھال لے گا اور آغاز کرنے والوں کو خدا تعالیٰ خود انگلی پکڑ کر سفر کے آخر تک پہنچا دیا کرتا ہے اور سفر کے آخر سے مراد یہ ہے کہ موت تک وہ اس سفر میں ہمیشہ آگے بڑھتے رہتے ہیں۔ورنہ حقیقت میں اس سفر کا کوئی آخر نہیں ہے۔تو اللہ تعالیٰ جماعت احمدیہ کینیڈا کو بھی یہ توفیق عطا فرمائے اور باقی دنیا کی جماعتوں کو بھی۔میں چاہتا ہوں کہ اس صدی سے پہلے پہلے ہر گھر نمازیوں سے بھر جائے اور ہر گھر میں روزانہ تلاوت قرآن کریم ہو۔کوئی بچہ نہ ہو جسے تلاوت کی عادت نہ ہو۔اس کو کہیں تم ناشتہ چھوڑ دیا کرو نگر سکول سے پہلے تلاوت ضرور کرنی ہے اور تلاوت کے وقت کچھ ترجمہ ضرور پڑھو، خالی تلاوت نہیں کرو اور جب یہ آپ کام کر لیں گے تو پھر اردگر د( بیوت الذکر) بنانے کی کوشش کریں اور ان نمازیوں کو گھروں سے ( بیوت الذکر) کی طرف منتقل کریں۔کیونکہ وہ گھر جس کے بسنے والے خدا کے گھر نہیں بساتے ،قرآن کریم سے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ ایسے گھروں کو ویران کر دیا کرتا ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کو توفیق عطافرمائے کہ ان تقاضوں کو پورا کریں۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 22 اگست تا 28 اگست 1997 ء )