مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 538 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 538

مشعل راه جلد سوم 538 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی ان کے اخلاق پر بھی لمحہ لحہ نگاہ ڈالنا کہ کس طرف کو چل رہے ہیں۔اور اگر آپ کو اپنے اخلاق ہی کی ہوش نہیں تو ان کے اخلاق پر کیسے نظر ڈال سکیں گے۔بعض عورتیں کہتی ہیں ہمارا خاوند یہ حرکتیں کرتا ہے، یہ حرکتیں کرتا ہے۔تمہیں سال ہم نے صبر سے گزارہ کیا ، اب نہیں ہوتا۔میں سال صبر کیا کیا، اپنی زندگی کو خود جہنم میں جھونکا ہے اور جب خطرہ ایسا پیدا ہوا ہے کہ طلاق تک نوبت آ پہنچی ہے اب تم متوجہ ہو رہی ہو اور کہ رہی ہو کہ ہمارے حالات کو ٹھیک کرو۔یہ نفس کے دھو کے ہیں۔اس خاوند کی بدکرداریوں کے باوجود اس کے ساتھ شیر و شکر ہو کے رہنا، یہ بتاتا ہے کہ وہ اس پر راضی تھی اور اس کے باوجود یہ بات ان کو زیادہ پیاری تھی کہ رشتہ رہے اور کوئی فرق نہیں پڑتا جو مرضی کرتا رہے۔اگر یہ صورت تم نے پندرہ ، میں چھپیں سال تک قائم رکھی تو جو نتیجہ نکلے گا اس کے تم ذمہ دار ہو اور یہ قانون تمہیں یاد ہی نہیں رہا کہ جس کی غلامی کی دعویدار ہو اس کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَلَلا خِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأوْلى (سورة الضحى :5) تیرا تو ہر لحہ گزرے ہوئے لمحے سے بہتر ہے اور آپ کا ہرلمحہ بدتر ہوتا ہوا نظر آ رہا تھا آپ کو اور فکر نہیں کی ، کوئی توجہ نہیں کی۔تو اس پہلو سے اپنے گزشتہ سال کا بھی موازنہ کریں اور تفصیل سے اپنے خاندانی حالات پر نظر ڈالیں، اپنے دوستوں کے تعلقات پر نظر ڈالیں اور پھر آئندہ سال کے لئے اپنے طور پر ذہنی منصوبہ بنائیں تا کہ یہ ہمارا الوداع ہو اور یہ ہمارا استقبال ہو۔الوداع ایک ایسے سال کو کر رہے ہوں جس کی کمزوریوں پر صاف نظر پڑ رہی ہو۔اے فلاں کمزوری تجھے بھی ہم وداع کہتے ہیں اور اے فلاں کمزوری تجھے بھی ہم وداع کہتے ہیں اور اے حسن تجھے ہم کھلی آغوش سے خوش آمدید کہتے ہیں تو آ اور ہمارے سینے سے چمٹ جا اور ہمیشہ ہمارے ساتھ رہ اور پھر اس میں بھی اضافہ کرتا رہ۔حسن میں بھی ایک لا متناہی اضافہ ہے جو ہوتا چلا جاتا ہے۔اللہ کرے کہ ہمیں اس شعور کے ساتھ گزشتہ سال کو وداع کرنے اور آنے والے سال کو خوش آمدید کہنے کی توفیق ملے۔تمام دنیا کی جماعتوں کو میں، اس پس منظر میں جو میں نے بیان کیا ہے، نئے سال کی مبارکباد دیتا ہوں اور امید رکھتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے فضل کے ساتھ سب دنیا میں ہر احمدی کا آنے والا سال ہر گزرے ہوئے سال کے ہر وقت سے بہتر ثابت ہو۔اللہ کرے کہ ہمیں اس کی توفیق ہو۔( مطبوعه الفضل انٹر نیشنل 21 فروری تا 27 فروری 1997ء)