مشعل راہ جلد سوم — Page 539
مشعل راه جلد سوم 539 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے سالانہ اجتماع سے اختتامی خطاب فرمودہ 25 مئی 1997ء جہاد کریں کہ سب احمدی سچائی پر قائم ہو جائیں دل میں نفرت اور ظاہری محبت تو حید کے منافی ہے۔ہو اگلی صدی کے لئے ایک ہی تحفہ ہے جو ہم آگے بھیج سکتے ہیں وہ تو حید کا تحفہ ہے۔ہیں اگر آپ تو حید کو قائم کریں گے تو آپ کے ہاتھ پر تو میں اکٹھی ہوں گی۔اس کے بغیر قو میں اکٹھی نہیں ہوسکتیں ☆ ☆ ☆ ☆ امام وقت کو قبول کرنا در حقیقت توحید کے سامنے سرخم کرنا ہوا کرتا ہے اپنے آباء واجداد کی نیکیوں کو زندہ رکھو انبیاء بدیوں کو کاٹنے والے ہوتے ہیں تو حید ان اخلاق کا نام ہے جو میں آپ کے سامنے پیش کر رہا ہوں۔ان کو اپنی ذات میں پیدا کریں تو پھر بے اختیار دنیا کی ساری قومیں آپ سے جڑیں گی۔آج آپ اس دنیا کو اسماعیلوں سے بھر دیں اور حضرت ابراہیم علیہ السلام کی آواز پر لبیک کہنے والے بنیں