مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 496 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 496

496 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم سے پالا پڑتا ہے۔بہت چھوٹی چھوٹی باتوں میں ملوث ہوتے ہیں اور دل کو تکلیف پہنچتی ہے کہ کیوں یہ اپنے لئے بھی ایک آزار بنائے بیٹھے ہیں اور دنیا کے لئے بھی آزار بنے ہوئے ہیں۔سابقہ تجربوں کے پس منظر میں ابھرنے والے وسیع نظارے پس احمدیوں کو یہ زیب نہیں دیتا۔آپ نے تو پاک نمونے یہاں دکھانے ہیں کہ وہ لوگ جن کو پروپیگنڈے کے ذریعہ یہ بتایا جارہا ہے یہ سمجھایا جا رہا ہے کہ (دین حق ) دنیا کا سب سے ذلیل مذہب ہے، سب سے لڑا کا مذہب ہے سب سے بے حوصلہ مذہب ہے۔وہ آپ کے نمونہ سے متاثر ہوکر اس غلط تاثر سے چھٹکارا حاصل کریں۔اس تاثر کو دور کرنے کے لئے آپ کے منہ کی باتیں تو کام نہیں آسکتیں۔آپ کو پاک نمونے دکھانے ہوں گے۔آپ کو بنی نوع انسان کی سچی ہمدردی کا عملی مظاہرہ کرنا ہوگا تا کہ وہ دیکھیں کہ آپ بنی نوع انسان کے بہت ہی بچے اور مخلص ہمدرد ہیں۔ایثار کے پتلے ہیں۔آپ اپنے ماحول کو اچھا بنانا چاہتے ہیں۔جب وہ آپ کی ذات میں عملی نمونہ کے طور پر یہ ( دین حق ) دیکھیں گے تب ان کا دل اُن مخالفانہ آوازوں کے خلاف گواہی دے گا جو ہر روز ان کے کانوں میں ریڈیو سے پڑتی ہیں اور تب اُن کی آنکھیں ان نظاروں کے خلاف گواہی دیں گی جن کو ہر روز وہ ٹیلی ویژن پر دیکھتے ہیں۔ان کا دل کہے گا یہ سب جھوٹا پروپیگنڈا ہے۔ان کا دل گواہی دے گا کہ یہ اور قسم کے لوگ ہیں اور یہ بچے ( مومن ) ہیں۔آپ نے تو دنیا کی اصلاح کرنی ہے اور آپ اپنی اصلاح کئے بغیر دنیا کی اصلاح نہیں کر سکتے۔یہ جو بات میرے کان تک پہنچی یا میری آنکھوں نے پڑھی کہ لوگ اس طرح اپنے عہد یدار کو طعنے دیتے ہیں۔اس پر غور کرتے ہوئے ، اپنے پرانے تجزیوں میں ڈوبتے ہوئے میں رفتہ رفتہ اس مضمون میں اور ڈوبتا چلا گیا۔میں سوچتا رہا کیا کیا کمزوریاں ہوں گی ، کیا کیا خرابیاں ہوں گی کس قسم کے جھگڑے ہوں گے جن کے نتیجے میں گھٹیا کمینی باتیں دلوں میں پیدا ہوتی ہیں۔ایسی عورتیں کیسی ہوں گی ، وہ اپنی بہوؤں سے کیا سلوک کرتی ہوں گی۔ایسی بہوئیں کیسی ہوں گی ، وہ اپنے ساس اور سسر کی کیسی عزت کرتی ہوں گی۔کیسے بچوں کو انہوں نے پیدا کیا ہو گا۔ایسے مرد کیسے ہوں گے جو اپنی بیویوں سے کیسی سخت کلامی اور کیسی کج روی سے پیش آتے ہوں گے۔کیسی وہ لڑکیاں ہوں گی جو اپنے خاوندوں کے خلاف باتیں کرتی ہوں گی، ان کی امانت میں خیانت کرتی ہوں گی اور اپنے بچوں سے پھر وہ کس قسم کا سلوک کرتی ہوں گی۔یہ سارے نظارے وسیع سے وسیع تر ہوتے چلے گئے۔ہر نظارہ دل کو تکلیف دینے والا تھا کیونکہ میں جس دروازے میں سے ان مناظر