مشعل راہ جلد سوم — Page 447
447 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم مقناطیس کی طاقت سے یہ سبق سیکھیں کہ اس کی طاقت کا راز اس بات میں ہے کہ ایک ہی طرف رخ ہو جائے اور لَا عِوَجَ لَہ کا یہ مضمون ہے کہ حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے وجود کی ہر طاقت ہر ذرے کو خدا کا رخ بخش دیا اور اس طرح قبلہ رو ہو گئے کہ ادنی سی کبھی بھی آپ کے وجود میں کہیں بھی تمہیں دکھائی نہیں دے گی۔یہ وہی طاقت ہے جس کو طاقت محمد یہ کہہ سکتے ہیں ، طاقت مصطفوی کہہ سکتے ہیں۔وہ عظیم طاقت ہے جو آج تک کارفرما ہے۔چودہ سو سال گزر گئے ہیں لیکن آج بھی وہ قوت انسانوں کی کایا پلٹ سکتی ہے۔آج بھی وہی قوت ہے جو قوموں کی تقدیر بدلے گی۔اسی قوت سے آپ کو فائدہ اٹھانا ہوگا اور اس قوت کا راز اسی میں ہے کہ اپنے وجود کو خدا کے تابع کر دیں اور اس کی صفات کو اپنانا شروع کر دیں۔آپ کا قبلہ خدا ہو جائے ، آپ کا رخ خدا کی طرف ہو۔پھر جب آپ دنیا کی طرف رخ کرتے ہیں تو وہ دوسرا پول ہے۔آپ کا رخ نہیں بدلتا۔بلکہ آپ کے وجود کے دوسرے حصے میں بھی ایک طاقت پیدا ہو جاتی ہے۔ایک وجود کا رخ خدا کی طرف رہتا ہے اور ایک وجود کا ایسا رخ ہے جو اسی طاقت کو بنی نوع انسان کی طرف بھی منتقل کر رہا ہوتا ہے۔پس مقناطیس کے دو پولوں کی طرح اس مومن کے اندر جو خدا تعالیٰ کا بن جائے ایک اور پول(pole) بن جاتا ہے ایک اور طاقت کا مرکز بن جاتا ہے۔جو بنی نوع انسان کو خدا کی طرف کھینچنے کے کام آتا ہے اور اس کے بغیر کوئی دعوت الی اللہ کامیاب نہیں ہو سکتی۔پس آپ نے جو دنیا میں عظیم الشان کام کرنے ہیں ان کے کاموں کی تیاری تو کریں۔کتنا بڑا ذمہ داری کا کام ہے۔ساری دنیا کو ، تمام دنیا کے ہر قسم کے انسان جو یہاں بستے ہیں، ان عظیم طاقتوں کو جن کے مقابل پر تیسری دنیا کے ملک سارے بھی مل جائیں تو کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔ان سب کو آپ نے خدا والوں میں تبدیل کرنا ہے اور خدا والوں میں تبدیل کرنے کے لئے جتنی طاقت کی ضرورت ہے وہ آپ کے پاس ہے۔جہاں تک دنیا کی طاقتوں کا تعلق ہے تو اس کے مقابل پر تو آپ کی اتنی بھی حیثیت نہیں جو ایک مچھر کو ایک ہاتھی کے مقابل پر ہوتی ہے۔کوئی بھی طاقت نہیں، کچھ بھی آپ تبدیل نہیں کر سکتے۔لیکن وہ طاقت جس کا میں ذکر کر رہا ہوں یعنی کائنات کے مالک سے تعلق جوڑ لیں اور اس کی طاقت سے اپنے وجود کو ملا ڈالیں اس کے نتیجے میں جو آپ کو طاقت نصیب ہوگی وہ تمام دنیا کی طاقتوں پر غالب آنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس پہلو سے آپ میں سے ہر ایک کو مختلف درجوں میں اللہ کاتعلق نصیب ہوگا اور آپ میں سے ہر ایک میں مختلف رنگ میں خدا جھلکنے لگے گا۔اس کی مثال ایسی ہے جیسے بلب مختلف قوتو