مشعل راہ جلد سوم — Page 437
437 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم مطالعہ کر رہا تھا تو دووزراء جومختلف ملکوں سے شریک ہوئے تھے ان کے خطوط دیکھے۔دونوں الگ الگ ملکوں سے تعلق رکھتے ہیں مگر دونوں نے جماعت احمدیہ کی روح وقار عمل کی اتنی تعریف کی ہے اور کہتے ہیں کہ ہمارے دلوں کو تو آپ نے جیت لیا ہے اس چیز سے۔اور وہ دونوں لکھتے ہیں ایک ہی بات کہ ہم نے ساری زندگی میں کبھی ایسی چیز نہیں دیکھی۔تو آپ کے سنجیدہ کاموں میں بھی گہری کشش ہے، اور اتنی گہری کشش ہے کہ دنیا کی ترقی یافتہ قوموں کی راہنما بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتے۔یہی بات انگلستان کے ایک بہت ہی معزز راہنما نے اپنے ایک خط میں امیر صاحب انگلستان کو لکھی ہے ، اس سے پہلے کی بات ہے اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب میں پولیس کے جو چیف کا نٹیبل ہیں اس سارے علاقے کے ان سے پوچھا کہ آپ بتائیں کہ آپ کا اس جلسے میں شامل ہونے والوں کے متعلق کیا تاثر ہے۔تو وہ کہتے ہیں کہ اس نے مجھ سے یہی بات کہی کہ میں نے اپنے زندگی میں کبھی ایسے لوگ نہیں دیکھے۔وہ کہتے ہیں کہ پولیس تو وہاں خواہ مخواہ کھڑی تھی وہاں پر اس سارے انتظام کو چلانے کی خاطر بلکہ ایک عام نظر ر کھنے کے لئے ایک مرد کانسٹیبل اور عورت کانسٹیبل کافی تھے۔عورت اس لئے کہ عورتوں کا نظام الگ تھا لیکن وہ اس لئے ضروری تھے کہ حکومت کی موجودگی وہاں ہونی چاہیے ورنہ وہ کہتے ہیں اس نے مجھے کہا جہاں تک نظام جماعت کا تعلق ہے ہم میں سے کسی کی کوئی ضرورت وہاں نہیں تھی ، پھر انہوں نے اس دوسرے وقار عمل کے مظاہروں کی جو خاموش مظاہرے از خود ہوتے چلے جارہے تھے ان کی بھی بہت تعریف کی۔پھر جن ملکوں سے خطوط آ رہے ہیں جہاں واپس جا کر ان معززین نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے بلا استثناء ہر جگہ سے یہی اطلاع ملتی ہے کہ وہ جماعت احمدیہ کی قوت عمل سے اتنا مرعوب ہیں اور ایسا حسین تصور یہاں سے لے کر گئے ہیں کہ واپس جا کر اس کی تعریف کرتے نہیں تھکتے۔پس آپ کے اندر خدا تعالیٰ نے وہ صفات رکھی ہیں جو بظاہر سرسری نگاہ میں کشش کا موجب نہ بھی ہوں مگر جو آپ کے قریب آئے گا جسے موقع ملے گا کہ گہری نظر سے دیکھے وہ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔پس اتنی قوت موثرہ کے حامل ہونے کے باوجود آپ اس کو ( دین حق ) کی خدمت میں استعمال نہ کریں اور اپنے ماحول کو اس قوت متاثر ہ سے اجنبی اور نا واقف رکھیں یہ تو کوئی اچھی بات نہیں۔آپ کو خدا نے ایک دولت دی ہے اس کو استعمال کریں، استعمال سے یہ وہ دولت ہے جو کم نہیں ہوگی بلکہ بڑھتی چلی جائے گی جتنے زیادہ لوگ آپ کی ان خاموش خوبیوں سے واقف ہوتے چلے جائیں گے اتنا ہی خدا تعالیٰ آپ کے اندر یہ جذبے اور بڑھا تا چلا جائے گا پس مجلس خدام الاحمدیہ کو میں یہ پروگرام دے رہا ہوں کہ وہ آئندہ غیر تنظیموں سے جو نو جوان تنظیمیں