مشعل راہ جلد سوم

by Hazrat Mirza Tahir Ahmad

Page 413 of 751

مشعل راہ جلد سوم — Page 413

مشعل راه جلد سوم 413 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ تھی وہ روتی چیختی ہوئی بچے پر گر پڑی کہ میرے ٹکڑے کر دو اور یہ بچہ اس کو دے دو لیکن خدا کے لئے اس بچہ کو کوئی گزند نہ پہنچے۔اس وقت حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ یہ بچہ اس کا ہے۔پس جو خدا کی خاطر جماعت سے محبت رکھتا ہے، کیسے ممکن ہے کہ وہ جماعت کو ٹکڑے ہونے دے اور ایسی باتیں برداشت کر جائے کہ جس کے نتیجہ میں کسی کے ایمان کو گزند پہنچتا ہو۔وہ اپنی جان پر سب و بال لے لیگا اور یہی اس کی سچائی کی علامت ہے۔لیکن اپنی تکلیف کو دوسرے کی رُوح کو زخمی کرنے کے لئے استعمال نہیں کرے گا، واقفین میں اس تربیت کی غیر معمولی ضرورت ہے۔کیونکہ یہ ایک دفعہ واقعہ نہیں ہوا، دودفعہ نہیں ہوا۔بیسیوں مرتبہ پہلے ہو چکا ہے اور اس کے نتیجہ میں بعض دفعہ بڑے فتنے پیدا ہوئے ہیں۔ایک شخص سمجھتا ہے کہ میں نے خوب چالا کی کی ہے خوب انتقام لیا ہے۔اس طرح تحریک جدید نے مجھ سے کیا اور اس طرح پھر میں نے اس کا جواب دیا۔اب دیکھ لو میرے پیچھے کتنا بڑا گر وہ ہے اور یہ نہیں سوچا کہ وہ گروہ اس کے پیچھے نہیں، وہ شیطان کے پیچھے تھا۔وہ بجائے متقیوں کا امام بننے کے منافقین کا امام بن گیا ہے اور اپنے آپ کو بھی ہلاک کیا ہے اور اپنے پیچھے چلنے والوں کو بھی ہلاک کیا۔پس یہ چھوٹی چھوٹی باتیں سہی لیکن غیر معمولی نتائج پیدا کرنے والی باتیں ہیں۔آپ بچپن سے ہی اپنے واقفین نو کو یہ باتیں سمجھائیں اور پیار ومحبت سے ان کی تربیت کریں تا کہ وہ آئندہ صدی کی عظیم لیڈرشپ کے اہل بن سکیں۔واقفین بچوں میں وفا کا مادہ پیدا کریں اور بہت سی باتوں میں سے ایک اہم بات جو میں آخر پر کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ واقفین بچوں کو وفا سکھائیں۔وقف زندگی کا وفا سے بہت گہرا تعلق ہے۔وہ واقف زندگی جو وفا کے ساتھ آخری سانس تک اپنے وقف کے ساتھ نہیں چمٹتا وہ جب الگ ہوتا ہے تو خواہ جماعت اس کو سزا دے یا نہ دے وہ اپنی روح پر غداری کا داغ لگا لیتا ہے اور یہ بہت بڑا داغ ہے۔اس لئے آپ نے جو فیصلہ کیا ہے اپنے بچوں کو وقف کرنے کا، یہ بہت بڑا فیصلہ ہے۔اس فیصلے کے نتیجہ میں یا تو یہ بچے عظیم اولیاء بنیں گے یا پھر عام حال سے بھی جاتے رہیں گے اور ان کو شدید نقصان پہنچنے کا بھی احتمال ہے۔جتنی بلندی ہوا اتنا ہی بلندی سے گرنے کا خطرہ بھی تو بڑھ جایا کرتا ہے۔اس لئے بہت احتیاط سے ان کی تربیت کریں اور ان کو وفا کے سبق دیں اور بار باردیں۔بعض دفعہ ایسے واقفین جو وقف چھوڑتے ہیں وہ اپنی طرف سے چالا کی سے چھوڑتے ہیں اور سمجھتے