مشعل راہ جلد سوم — Page 327
327 ارشادات حضرت خلیفہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالیٰ مشعل راه جلد سوم بظاہر چھوٹی چھوٹی باتیں آپ کو دکھائی دیتی ہیں جب بھی مدار سے ہٹا جائے گا اور مد مقابل بھی مدار سے ہٹ جائے گا یعنی اپنی مقرر کردہ راہوں سے اپنے مقررہ کردہ منصب سے کوئی چیز ہٹ جاتی ہے تو اس کے مقابل پر دوسری چیز کہتی ہے اچھا پھر ہم بھی ہٹتے ہیں۔اس ٹکراؤ کا نام دوموتوں کی ٹکر ہے اور اس کا نتیجہ فتنہ اور فساد ہے مزید موتوں کا پیدا ہونا ہے۔نظام جماعت کی حفاظت اور ہمارے معاشرے کی حفاظت کے لئے بھی یہ نہایت ضروری ہے کہ ہم قرآن کریم کی ان آیات میں بیان فرمودہ بنیادی سبق پر غور کریں اور اس کو مضبوطی سے پکڑ لیں۔آج کل میرے پیش نظر کئی ایسے مسائل ہیں جن کے متعلق میں سمجھتا ہوں کہ انگلی صدی میں جماعت کے داخل ہونے سے پہلے پہلے ان کی نوعیت اور ان کی ماہیت کو آپ کے سامنے خوب کھول کھول کر بیان کر دیا جائے تا کہ خدا کے حضور میں بری الذمہ ہو جاؤں۔ان امور کے متعلق جن کے متعلق قومی زندگی کے لئے راہنمائی ضروری ہے اور لمبی زندگی کے لئے راہنمائی ضروری ہے جہاں تک مجھے توفیق ملی میں نے آپ کی راہنمائی کی۔انفرادی اور اجتماعی زندگی کے عظیم الشان راز شمالی امریکہ کے دورے میں میں نے دو خطبات اس موضوع پر دیئے تھے کہ بہت سے فساد Inferiority Complex یعنی احساس کمتری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔بعض صورتوں میں کھول کھول کر بیان کیا۔چنانچہ نسلی جھگڑے قومی تفریقیں اور فسادات جو ملکی ، قومی ،نسلی فرق کی بناء پر ہوں یہ سارے بنیادی طور پر احساس کمتری کے نتیجہ میں پیدا ہوتے ہیں۔اس مضمون کو بھی ضرور پیش نظر رکھنا چاہیے لیکن یہ مضمون جو آج میں بیان کر رہا ہوں یہ بھی انتہائی اہمیت رکھتا ہے۔آپ کے سامنے تفصیل کے ساتھ تو ساری مثالیں پیش نہیں کی جاسکتیں لیکن دوتین مثالیں آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔اس سے آپ کو اندازہ ہو گا کہ قرآن کریم کی ایک ایک آیت میں کتنے عظیم الشان زندگی کے راز موجود ہیں۔انفرادی زندگی کے بھی اور معاشرتی زندگی کے بھی اور اجتماعی زندگی کے بھی۔ایک عام آیت سمجھ کر آپ سرسری طور پر مطالعہ کر کے آگے گزر جاتے ہیں لیکن یہ نہیں جانتے کہ کتنا عظیم خزانہ یہاں دفن ہے اس لئے جماعت کے نظام کی حفاظت کے لئے اور اسلامی معاشرے کی حفاظت کے لئے اس اصول کو جو ان آیات میں بیان ہوا ہے خوب اچھی طرح ذہن نشین کر لیجئے اور اس پر مضبوطی سے ہاتھ ڈال دیں کیونکہ اس کے بغیر ہماری قومی زندگی کی کوئی ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ایک جگہ ایک واقعہ ہوتا ہے مثلا کسی جماعت کے سامنے ایک برائی آتی ہے