مشعل راہ جلد سوم — Page 319
319 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحمہ اللہ تعالی مشعل راه جلد سوم آپ کی اولادیں آپ کی آنکھوں کے سامنے اپنے دین سے دور ہٹنی شروع ہو جائیں گی اس لئے اگر ان کی بھلائی کا خیال نہیں تو اپنی بھلائی کا خیال کریں۔یہ ایک ایسا قانون ہے جو نہیں بدل سکتا۔اگر آج آپ نے اس کو پوری طرح آنکھیں کھول کر نہیں دیکھا تو کل محسوس کریں گے یا آپ تبدیل کرنے والے ہیں یا تبدیل ہونے والے ہیں۔درمیان کی کوئی اور صورت نہیں۔دعوت الی اللہ کو سنجیدگی سے اختیار کریں اس لئے لازماً دعوت الی اللہ کو بڑی سنجیدگی سے اختیار کریں۔اور پاک اعمال اور دعاؤں کے ذریعہ ان کے حالات بدلیں ورنہ آپ تبدیل کر دیے جائیں گے۔خدا نہ کرے کہ ایسا ہو۔اللہ ہمیں تو فیق عطا فرمائے کہ ہمارے بڑے ، ہمارے چھوٹے ، ہمارے بوڑھے اور ہمارے جوان اور ہمارے مرد اور ہماری عورتیں اور ہمارے بچے سب دعوت الی اللہ کے عملی پاک نمو نے ان کو دکھا ئیں۔اور ان میں سے اُن سعید روحوں کو پکڑ پکڑ کر اپنے دین میں داخل کریں۔جن کو حضرت بانی سلسلہ کو کشف دکھایا گیا تھا کہ میں یورپ میں سفید پرندے پکڑ رہا ہوں ان میں ضرور سعید روحیں بڑی کثرت کے ساتھ موجود ہیں بہت نیک لوگ ان کے اندر بس رہے ہیں۔آپ ان کی تلاش کریں۔ان کو محفوظ مقامات تک یعنی دین کے محفوظ مقام تک ان کو پہنچا ئیں خدا آپ کے ساتھ ہو۔خدا کرے کہ ایسا ہی ہو۔آئیے اب ہم دعا کر لیتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فضل فرمائے اور جانے والوں کو اپنی خیر وعافیت کے سائے تلے اپنی حفاظت کے سائے تلے لے کر جائے اور وہ لوگ جنہوں نے فیری پکڑنی ہے وہ پریشان ہورہے ہوں گے کہ گھنٹہ زیادہ ہو گیا ہے۔اللہ ان کے لئے بھی سفر آسان فرمائے۔اور سب احمدی دوست اور بعض غیر احمدی دوست اور بعض غیر مسلم دوست بھی جو دور سے اس اجتماع میں شرکت کے لئے تشریف لائے ہیں۔اللہ اس اجتماع میں شرکت کے عمل کو قبول فرمائے اور ان کے گھر برکتوں سے بھر دے اپنی رحمتیں ان پر نازل فرمائے اور وہ محسوس کریں کہ اس اجتماع میں شمولیت سے پہلے ہم اور تھے اور اس اجتماع میں شمولیت کے بعد ہم کچھ اور ہو چکے ہیں۔اور اللہ کی رحمتیں اپنے اوپر نازل ہوتا دیکھیں۔تاکہ مزید خدا پر ان کا ایمان بڑھے۔آئیے ہم دعا کر لیتے ہیں۔(احمدیہ بلیٹن ہالینڈ شمارہ نمبر 2 جولائی 1987ء صفحہ 19 تا25)