مشعل راہ جلد سوم — Page 318
مشعل راه جلد سوم 318 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی بخش رہے ہیں۔حیرت انگیز سرجری کے کارنامے دکھا رہے ہیں۔طمانیت قلب کا معجزہ دنیا کو روحانی معجزوں کی ضرورت ہے جو ان کی روح کی کایا پلٹ دے۔ایسے معجزوں کی ضرورت ہے۔جو ان کو طمانیت قلب عطا کریں۔ان کو یقین سے بھر دیں ایسے معجزے انسانوں کے اندر پاک تبدیلی کے بغیر دنیا کو نہیں دکھائے جا سکتے۔اگر آپ ایسا بن جائیں گے تو آپ کے کلام میں برکت رکھی جائے گی۔آپ کی دعاؤں کو قبولیت کا نشان عطا ہو گا۔آپ جتنی زیادہ ہمدردی سے ان لوگوں کے لئے دعا کریں گے۔اتنا ہی زیادہ قبولیت دعا کے نشان خدا تعالیٰ ان کو دکھائے گا۔اور ان کے دلوں کو اطمینان بخشے گا کہ ہاں یہ دعا کے نتیجہ میں ایسا ہوا تھا۔پس پاک اعمال کے ساتھ جب دعا ئیں اپنے جلوے دکھاتی ہیں تو ایسا ہی منظر پیدا ہوتا ہے جس طرح ایک زرخیز زمین پر آسمان سے بارش نازل ہونے لگتی ہے۔اور ہری بھری کھیتیاں اس زرخیز زمین سے پیدا ہونے لگیں جو اپنے پاک انجام تک پہنچیں جس سے بہت ہی مفید اور دنیا کے لئے لذت بخش پھل پیدا ہوں۔وقت کی شدید ضرورت یہ نقشہ ہے جو قرآن کریم مختلف رنگ میں مذہب کی افادیت کا پیش کرتا ہے۔عملاً خدا کرے کہ ہم لوگ ان باتوں کو محض نظریات کی دنیا میں نہیں بلکہ عمل کی دنیا میں ڈھال کر ان کے سامنے پیش کر سکیں۔اس کی بڑی شدید ضرورت ہے اور وقت تیزی سے ہمارے آگے بھاگ رہا ہے۔بہت سے احمدی ہیں جو مایوس ہورہے ہیں وہ یہ سمجھتے ہیں کہ یہ معاشرہ بہت زیادہ غالب ہے۔ہم اس کے حالات کو بدل نہیں سکتے۔اور مایوسی کے نتیجہ میں وہ خود آہستہ آہستہ تبدیل ہونے لگے ہیں۔اور یہ حقیقت ہے کہ آپ سب اس خطرے کے مقام پر کھڑے ہیں اور اگر آپ نے ان کو تبدیل نہ کیا تو یہ ضرور آپ کو تبدیل کر دیں گے یہ زندگی وموت اور زندگی کے درمیان ایک جدو جہد ہے جس میں کامیابی کے نتیجہ میں زندگی حاصل ہوتی ہے اور نا کامیابی کے نتیجہ میں موت ہے۔کوئی درمیانی راہ نہیں کوئی جمود نہیں ہے۔اس لئے آپ کو لازماً ان پر غالب آتا ہے۔یعنی صفات حسنہ کے ذریعہ محبت کے ذریعہ اعلی پیغام کے ذریعہ پاک تبدیلیوں کے ذریعہ ان کو طمانیت عطا کریں ور نہ یہ آپ کی طمانیت چھین لیں گے۔آپ کو دنیادار بنادیں گے۔آپ کو اپنے پیچھے لگالیں گے۔آپ نہیں تو