مشعل راہ جلد سوم — Page 317
مشعل راه جلد سوم دلوں کو جیتنے کا طریقہ " 317 ارشادات حضرت خلیفتہ المسیح الرابع رحم اللہ تعالی پس آپ اپنے گردو پیش کو اگر جیتنا چاہتے ہیں گو اپنے فیض کے ذریعہ جیتیں ، اپنی محبت کے ذریعہ جیتیں اپنے پیار کے ذریعہ جیتیں اور اپنے لئے نہیں بلکہ اپنے خدا کے لئے جیتیں تا کہ آپ کی طمانیت ان کے وجود میں اس طرح منتقل ہو جیسے Radiation ایک وجود سے دوسرے وجود میں منتقل ہوتی ہے۔تا کہ وہ بھی آپ کے رنگ ڈھنگ سیکھ کر خدا والے بنیں۔اور بنی نوع انسان کے لئے فیض رساں وجود بنتے چلے جائیں۔یہ کوشش بھی کامیاب ہو سکتی ہے اگر دعاؤں کے ذریعہ خدا تعالیٰ کے حضور جھکتے ہوئے اس سے آپ مدد مانگتے رہیں اس سے پاک تبدیلیوں کے متمنی رہیں اس کی صفات سے محبت کرنے لگیں۔اس کی صفات سے محبت کے نتیجہ میں اس کی صفات کو اپنے اندر جاری کرنے کے لئے ہمیشہ کوشش کرتے رہیں اگر آپ ایسا کریں گے اور دعاؤں کے ذریعہ مدد حاصل کریں گے تو یقیناً آپ ان علاقوں کی قسمت بدلنے والے بن جائیں گے وہ بھیا نک خلا جوان کے سینوں میں پیدا ہو چکے ہیں وہ بیقراریاں اور بے چینیاں جو ان کے وجود پر قابض ہو چکی ہیں۔ان کا علاج آپ کے پاس ہے۔لیکن یہ علاج ان تک پہنچا ئیں تو سہی۔اس علاج کی افادیت ان پر ثابت کریں محض نظریاتی لڑائیوں سے یا محض یہ ثابت کرنے سے کہ قرآن یہ کہتا ہے اور بائیبل وہ کہتی ہے۔اور ان دونوں کے موازنہ کرنے سے یہ بات درست نکلتی ہے اور وہ بات غلط نکلتی ہے۔آپ کوئی عملی فتح ان قوموں پر حاصل نہیں کر سکتے آج بھاری اکثریت ان میں سے وہ ہے جو ان کتب پر کسی قسم کا کوئی ایمان نہیں رکھتی۔اس لئے ان کے لئے یہ سب فرضی باتیں اور ڈھکوسلے ہیں۔حقیقی خدا کی پیاس یہاں عملاً ایک ایسے خدا پر یقین کرنے اور ایمان لانے کے لئے یہ آج بھی آمادہ ہیں، جو عملی زندگی میں انسانوں میں اتر کر ان میں جلوے دکھا سکتا ہو۔اور اپنے سے تعلق جوڑنے والوں کے لئے کرشمے دکھا سکتا ہو۔کرشموں سے مراد وہ کرشمے نہیں جو فرضی معجزے ہیں ، تماشے ہیں مردوں کو زندہ کر دیا یا کوڑھیوں کو اچھا کر دیا اس سے بہت زیادہ وسیع پیمانے پر آج دنیا کے وہ لوگ جو خدا پر یقین نہیں رکھتے بنی نوع انسان کو فائدے پہنچارہے ہیں۔قبروں تک پہنچے ہوئے لوگوں کو وہ زندگی بخش رہے ہیں۔لاعلاج مریضوں کو شفا